Book Name:Agle Pichhlon Ko Naseehat
بھی کم ہو گی اور پرہیزگاری بھی حاصِل ہو گی۔ ( [1] )
اے عاشقانِ رسول ! معلوم ہوا روزے رکھنے کی برکت سے سرکش نفس کا زور ٹوٹتا ہے ، گُنَاہوں کی رغبت کم ہوتی اور تقویٰ کی دولت نصیب ہوتی ہے۔ ماہِ رمضان تشریف لانے والا ہے ، اس کا خوب احترام کیجئے ! سارے روزے رکھئے ! اس میں تلاوت کیجئے ! ساری تراویح پڑھیئے ! سحر و اِفْطار کی برکتیں لوٹئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! تقویٰ کی عظیم دولت نصیب ہو گی۔
نصیب تیرے کرم سے چمک اُٹھا یارَبّ ! جہاں میں پھر مہِ رمضان آگیا یارَبّ !
ہے لاکھ لاکھ ترا شکر پھر دیا رمضان کرم سے ذوقِ عبادت بھی ہو عطا یارَبّ ! ( [2] )
کلمہ اینڈ دُعا ( Kalma &Dua ) ایپ کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت ہی پیاری موبائل ایپلی کیشن بنام ”کلمہ اور دُعا“ ( Kalma&Dua ) جاری کی ہے۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے بہت آسان انداز سے بچوں کی تربیت کی جاسکتی ہے * اس اپیلی کیشن میں بچوں کے لئے 6کلمے آڈیو کی صورت میں لفظ کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ * روزمرہ کی 16مختلف دعائیں مثلاً پانی پینے کی دُعا ، کھانا کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا ، دودھ پینے کی دُعا ، سوتے وقت کی دُعا وغیرہ لفظ کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ * اور مختلف موضوعات پر سنتیں اور آداب وغیرہ شامِل ہیں۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر کے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد