Book Name:Agle Pichhlon Ko Naseehat

نافِع و دافِع ہو تم شافِع و رافِع ہو تم                                                        تم سے بس اَفزوں خُدا تم پہ کروروں درود ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اگلے پچھلوں کے لئے نصیحت

اللہ پاک فرماتا ہے :

وَ لَقَدْ وَصَّیْنَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ اِیَّاكُمْ اَنِ اتَّقُوا اللّٰهَؕ 

 ( پارہ : 5 ، سورۂ نسآء : 131 )

ترجَمہ کنز الایمان : اور بےشک تاکید فرما دی ہے ہم نے ان سے جو تم سے پہلے کتاب دئیے گئے اور تم کو کہ اللہ سے ڈرتے رہو۔

ہمارے خالِق ، ہمارے مالِک ، ہمارے پیارے اللہ پاک نے مجھے ، آپ کو ، ہمیں اور ہم سے پہلی اُمّتوں کو غرض سب انسانوں کو ایک نصیحت ، ایک وَصِیَّت فرمائی ، اس آیتِ کریمہ میں اسی نصیحت کا بیان ہے ، وہ نصیحت کیا ہے ؟ فرمایا : اَنِ اتَّقُوا اللّٰهَؕ      تقویٰ اِخْتیار کرو ! اللہ پاک سے ڈرتے رہو۔

سب سے اعلیٰ خوبی

اے عاشقانِ رسول !  ذرا غور فرمائیے ! اللہ رَبُّ العالمین ہے ، اللہ پاک تمام جہانوں کا پالنے والا ہے ، اللہ پاک بندوں کے لئے سب سے بڑھ کر مہربان ، رحم فرمانے والا ہے ، وہ اللہ پاک اپنے بندوں کو تقویٰ کی نصیحت فرماتا ہے ، اگر بندے کے لئے تقویٰ کے عِلاوہ کوئی اور چیز زیادہ فائدے مند ، زیادہ بھلائی والی ہوتی تو اللہ پاک اپنے بندوں کو ضرور اسی کی تاکید فرماتا مگر اللہ پاک نے تقویٰ اختیار کرنے کی نصیحت فرمائی ، تمام اَوَّلِیْن و آخرین کو


 

 



[1]... حدائقِ بخشش ، صفحہ : 269 ملتقطًا۔