Book Name:Agle Pichhlon Ko Naseehat
ہے۔ اللہ پاک ہمیں بھی خوفِ خُدا کی نعمت نصیب فرمائے۔ خوفِ خُدا حاصِل کرنے کے لئے * تلاوتِ قرآن کا معمول بنایا جائے ، بالخصوص وہ آیات جن میں اللہ پاک کے عذاب کا ، جہنّم کا ، قیامت کا ذِکْر ہے ، اُن آیات کا ترجمہ اور تفسیر پڑھ کر ذِہن میں بٹھا کر خوب توجہ سے بار بار تلاوت کی جائے * احادیث میں خوفِ خُدا کا بیان ہے ، ایسی احادیث پڑھی جائیں * خوفِ خُدا پر مبنی کتابوں کا مطالعہ کیا جائے * خوفِ خُدا رکھنے والے بزرگانِ دِین کی سیرت پڑھی جائے * جدول بنا کر روزانہ یا کم از کم ہفتے میں ایک بار قبرستان حاضِری دی جائے ، وہاں فاتحہ شریف بھی پڑھی جائے ساتھ ہی ساتھ اس بات پر غور بھی کیا جائے کہ عنقریب میں نے بھی قبر میں آنا ہے ، اس وقت میری بےبسی کا عالَم کیا ہو گا ؟ پھر قبر کے مُعَاملات پر غور بھی کیا جائے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! خوفِ خُدا کی دولت نصیب ہو گی * مکتبۃ المدینہ کی کتاب خَوْفِ خُدا پڑھئے ! اس سے بھی اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! خوفِ خُدامیں اِضَافہ ہو گا۔
مرے اشک بہتے رہیں کاش ہر دَم ترے خوف سے یاخُدا یااِلٰہی !
ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ میں تَھر تَھر رہوں کانپتا یااِلٰہی !
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
( 2 ) : قرآن پر عَمَل
پیارے اسلامی بھائیو ! مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ رَضِیَ اللہ عنہ نے اَہْلِ تقویٰ کے 4 اَوْصاف بتائے ، ان میں سے دوسرا وَصْف ہے : اَلْعَمَلُ بِالتَّنْزِیْلِ یعنی قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا۔