Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat

  ( Mauritania ) میں رمضانُ الْمُبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جاتا * جیسے ہی چاند نظر آتا ، ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ جاتی اور لوگ خوشی میں قصیدے پڑھنے لگتے * صُومالیہ  ( Somalia )  میں آمدِ  رمضان کی خوشی میں مساجد کو سجایا جاتا * مسجدوں میں لائٹنگ ہوتی * اور مسجدوں میں نئے قالین بچھا دئیے جاتے * ترکیہ ( Turkiye )  کے لوگ رمضانُ الْمُبارک کو مَلَکُ الشُّہور  ( یعنی مہینوں کا بادشاہ )  کہتے تھے * اِستقبالِ رمضان کے لئے گلی محلوں کو سجایا جاتا تھا * رمضانُ الْمُبارک کا چاند دیکھ کر لوگ اللہ اَکْبَر کے نعرے بلند کرتے * اور سحر و اِفْطار کے کلینڈر بھی تقسیم کئے جاتے * انڈونیشیا ( Indonesia )  کے مسلمان رمضانُ الْمُبارک کی تعظیم کے لئے ننگے پاؤں ہو کر چاند دیکھتے تھے * آمدِ رمضان کی خوشی میں مسجدوں کی صفائی کا اہتمام ہوتا تھا * مسجدوں اور مسجد کی طرف جانے والے راستوں کو سجایا جاتاتھا۔ 

اللہ پاک ہمیں بھی خوب اہتمام کے ساتھ ماہِ رمضان کا اِستقبال کرنے کی توفیق عطا فرمائے * زیادہ نہیں تو کم از کم ہم اپنے گھر کی صفائی ستھرائی کر لیں * اِستقبالِ رمضان کے لئے گھروں میں خوشبوئیں مہکائی جائیں * مسجدوں کی بھی صفائی کا خاص اہتمام ہو * ہو سکے تو ماہِ رمضان کی عِبَادات کے لئے نئے کپڑے بھی سِلوا لئے جائیں * گھر میں موجود جائے نَماز بھی اچھی طرح سے دھو لئے جائیں * ذِکْر  اَذْکار کے لئے نئی تسبیح خرید لی جائے۔ یُوں ماہِ رمضان کا خوب اہتمام کے ساتھ اِستقبال کیا جائے ، محبّتِ رمضان میں اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ یہ سب کچھ کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! برکتیں نصیب ہوں گی۔