Book Name:Aqa Ki Ramzan Say Muhabbat

  ( 2 ) : آقا کریم ماہِ رمضان کے لئے فِکْر مند ہوتے

ہمارے پیارے نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ماہِ رمضان کے لئے فِکْر مند ہوتے تھے۔مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ  رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں : رمضانُ الْمُبارک کے تشریف لاتے ہی سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے چہرے کا رنگ بدل جاتا تھا۔ ( [1] )

علّامہ عبد الرؤوف مناوی  رَحمۃُ اللہ علیہ اس کی شرح میں لکھتے ہیں : اس رنگ مبارک تبدیل ہونے کا سبب خوف تھا ، یعنی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خوف فرماتے کہ کہیں رمضانُ الْمُبارک میں حقِّ بندگی ادا کرنے میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ ( [2] )  

اللہ ! اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! بندگی کیا ہے اور بندگی کے حقوق کیا ہیں ، یہ سب باتیں دُنیا کو رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہی نے سکھائی ہیں ، آپ ہادِی ہیں ، راہنما ہیں ، آپ کی ادائیں رَبّ کا دِین ہیں ، آپ کا فرمان رَبّ کا فرمان ہے ، آپ اللہ پاک کے محبوب ہیں ، رمضان مِلا ہی ان کے صدقے میں ہے ، اس کے باوُجُود آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا انداز کیسا نِرالا ہے ، رمضانُ الْمُبارک آتا تو آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو فِکْر ہو جاتی کہ کہیں ماہِ رمضان میں حقِ بندگی میں کمی نہ رہ جائے۔

آہ ! ایک ہم ہیں ، ہمارے ہاں اب دِلوں سے رمضانُ الْمُبارک کا احترام کم ہوتا جا رہا ہے ، کتنے ایسے غافل ہیں جو بغیر شرعی مجبوری کے رمضانُ الْمُبارک  کے اَوّل تو روزے


 

 



[1]...شُعَبُ الْایمان ، جلد : 3 ، صفحہ : 310 ، حدیث : 3625۔

[2]...فیض القدیر ، جلد : 5 ، صفحہ : 168 ، تحت الحدیث : 6681۔