Book Name:Ramzan Kaise Guzare

* پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی خُوش ہوں گے ، * رحمتِ الٰہی ہم پر نازل ہوگی ، * گُناہوں کی مغفرت کا سامان ہوگا ، * جہنم سے آزادی کا پروانہ عطا ہوگا ، * حوضِ کوثر کا جام پینا نصیب ہوگا اور * جنّت میں داخلہ بھی ملے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

بخشش کا مہینا

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! سنتے  ہیں کہ یہ مُبارَک مہینا اللہ پاک کی بارگاہ میں کس قدر پسندیدہ مہینا ہے اور گناہوں کی معافی کا ذریعہ بننے میں اس ماہِ مُبارَک کی کیا حیثیت ہے چُنانچہ

 مشہور اور زبردست عالِم اور علمِ حدیث کے ماہر علامہ ابنِ جوزی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : بارہ  ( 12 ) مہینوں کی مثال حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام  کے 12 بیٹوں کی طرح ہے جس طرح حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام کو بیٹوں میں حضرت یوسُف عَلَیْہِ السَّلَام  سب سے زیادہ محبوب تھے اسی طرح ماہ ِ رَمَضان رَبِّ کریم کودیگر مہینوں سےزیادہ محبوب ہے ، اس ماہِ مُقَدَّس کا مقام و منصب دوسروں کی نسبت اللہ پاک کی بارگاہ میں زیادہ ہےجس طرح اللہ پاک نے حضرت یوسُف عَلَیْہِ السَّلَام کی دُعاکی بَرَکت سےان کےبھائیوں کی خطا کوبخش دیااسی طرح رَبِّ کریم رَمَضان کی بَرَکت سےگیارہ مہینوں کےگُناہ بخش دیتاہے۔ ( [1] )  

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! ہمیں چاہئے کہ ہم اس ماہ کی خوب خوب تعظیم کریں اور نیکیاں کرکے اپنی مغفرت کا سامان کریں اور دوسرے اسلامی بھائیوں  کو


 

 



[1] بستان الواعظین ، ص    ۲۱۰ملخصا