Book Name:Ramzan Kaise Guzare

کا عبادت سے مُتَعلِّق یہ طرزِ عمل ہمارے لئے تَرْبِیَت کا باعث ہے ، ہمیں چاہیے کہ ہم بھی پیارے آقا کی پیاری اداوں کو اپنائیں ، یقینا ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک میں نیکیوں کا اَجْر بہت بڑھ جاتا ہے ، لہٰذا کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ نیکیاں اِس ماہ میں جمع کر لینی چاہئیں کیونکہ کم وقت میں زیادہ نیکیاں جمع کرنے کے لئے اس ماہِ مُبارَک سے بہتر اور کوئی مہینا نہیں ، چُنانچہ

                             حضرت ابراہیم نَخْعِی رَحْمَۃُ اللہ عَلیْہ فرماتے ہیں : ماہِ رَمَضان میں ایک دن کا روزہ رکھنا 1000 دن کے روزوں سے افضل ہے اور ماہِ رَمَضان میں ایک مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ کہنا اس ماہ کے علاوہ عام دنوں میں 1000مرتبہ سُبْحٰنَ اللہ کہنے سے افضل ہے اور ماہِ رَمَضان میں ایک رکعت پڑھنا غیر رَمَضان میں 1000 رکعتیں پڑھنے سے افضل ہے۔ ( [1] )

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے ابھی پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا جو طرزِ عمل اور حضرت ابراہیم نخعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا جو فرمان سُنا اس کی روشنی میں معلوم ہوا ! ہمیں رَمَضان میں خوفِ خدا سے گڑگڑانا چاہئے ، فرائض کی پابندی کے ساتھ کثرت سے نوافل پڑھنے چاہئیں ، رَبِّ کریم سے اپنی دُنیا و آخرت کی بہتری کے لئے دُعائیں مانگنی چاہئیں ، خاص طور پر رَمَضان کے روزوں کی سختی سے پابندی کرنی چاہئے اور سُبْحٰنَ اللہ ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہاور اَسْتَغْفِـرُ اللہ وغیرہ ذکر و اَذکار کی بھی کثرت کرنی چاہئے۔آئیے !  ماہِ رَمَضان میں ذِکرُ اللہ کی ترغیب و اَہمیت کے بارے میں دو  ( 2 ) فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں :

 ( 1 ) ارشاد فرمایا : اِس مہینےمیں چارباتوں کی کثرت کرو۔ان میں سے دو ایسی ہیں


 

 



[1] تفسیر در منثور ، پ۲ ، البقرۃ ، تحت الایۃ : ۱۸۵ ، ۱ /۴۵۴