Book Name:Ramzan Kaise Guzare

جن کے ذریعے تم اپنے رَبِّ کریم کوراضی کرلوگے ، وہ دوباتیں یہ ہیں : ( 1 ) لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہ کی گواہی دینا   ( 2 ) اِستِغْفارکرنا اور وہ دو باتیں جن سے تم بےنیاز نہیں وہ یہ ہیں :  ( 1 ) اللہ پاک سے جنّت طَلَب کرنا  ( 2 ) جہنّم سے پناہ طلب کرنا۔ ( [1] )

 ( 2 )  ارشاد فرمایا : رَمَضان میں ذکرُ اللہ کرنے والے کو بخش دیا جاتا ہے اور اِس مہینے میں اللہ پاک سے مانگنے والا محروم نہیں رہتا۔ ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

ماہِ رَمَضان میں تلاوت کی کثرت کیجئے

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! ہم ماہِ رَمَضان نیکیوں میں گزارنے کے بارے میں سُن رہے تھے کہ خوب نمازوں  اور روزوں کا اہتمام کرنا ہے ، جنت کی طلب اور جہنم سے نجات کی دعائیں مانگنی ہیں ، اسلامی بھائیوں  کے ساتھ بھلائی کرنی ہے ، صبر کا دامن تھامے رکھنا ہے ، ذکر و اَذکار اور کثرت سے اِسْتِغْفار کرنا ہے بالخصوص دیگر نیکیوں کے ساتھ ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت کی بھی کثرت کرنی ہے ، اے کاش ! ہم ماہِ رَمَضان کے اکثر اوقات تلاوتِ قرآن میں مصروف رہ کر گزارنے میں کامیاب ہوجائیں ، ہمارے پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بارہا تلاوتِ قرآن  کی ترغیب بھی دلائی اور اس کے فضائل بھی ارشاد فرمائے۔آئیے دو  ( 2 )  فرامینِ مصطفےٰ سنتے ہیں :


 

 



[1] ابن خزیمہ ، کتاب الصیام ، باب فضائل شہر رمضان …الخ ، ۳ / ۱۹۱ ، حدیث : ۱۸۸۷

[2] شعب الایمان ، باب فی الصیام ، ۳/ ۳۱۱ ، حدیث : ۳۶۲۷