Book Name:Ramzan Kaise Guzare

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

تفسیر سننے سنانے کا حلقہ :

پیارے اسلامی بھائیو ! رمضان المبارک  میں تلاوت کرنے کا معمول بن ہی جاتا ہے بہت سے لوگ  رمضان المبارک میں ایک سے زائد بار قرآن پاک ختم کرلیتے ہیں یہ یقینا بہت سعادت کی بات ہے لیکن اس سے بہتر یہ بھی ہے کہ ہم قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھیں ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مکتبۃ المدینہ نے بہت ہی پیاری تفسیر بنام ” صراط الجنان “ شائع کی ہے جو کہ بہت ہی آسان  ہے رمضان المبارک میں ہمیں چاہیے کہ ہم قرآن پاک تفسیر کے ساتھ سمجھ کر پڑھیں ، قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھنے اور رمضان المبارک کو نیکیوں میں گزارنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک کام ” تفسیر سننے سنانے کا حلقہ “ بھی ہے ۔ جس میں روزانہ3 آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع تَرْجَمَۂ کنز الایمان وتفسیر خزائنُ العرفان/تفسیر نورُ الْعرفان/تفسیر صِراطُ الجنان ، درسِ فیضانِ سُنَّت  ( 4صفحات )  اورمنظوم شَجْرہ قادِریہ ، رَضَویہ ،  ضیائیہ ، عطاریہ پڑھا جاتا ہے۔ بعدِ فجر تفسیرِ قرآن سننے سنانے کے حلقے کی برکت سے مسجدآبادرہتی ہے ، تلاوتِ قرآن سُننے کا موقع ملتا ہے ، مختلف موضوعات پرعلمِ دِین کے رنگ برنگے مدنی پھول چُننےکو ملتے ہیں ، قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے ، سمجھنے سمجھانے کا موقع ملتا ہے  اور قرآن پاک کو سمجھنے سمجھانے  کی تو کیا بات ہے  چنانچہ

 نبیِّ مکرَّم ، نُورِ مُجسَّم صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فَرمانِ مُعَظَّم بُخاری شریف میں ہے : خَیْـرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْـقُراٰنَ وَعَلَّمَهُیعنی تم میں بہترین شَخْص وہ ہے جس نے قُرآن سِیکھا اور