Book Name:Ramzan Kaise Guzare

دُوسروں کو سِکھایا۔   ( [1] )

بَعْدِ فَجْر تفسیر سننے سنانےکے حَلقے میں شِرْکَت سے تِلَاوَتِ قرآن پاک ، ترجمہ و تفسیر ، فیضانِ سُنّت کے چار۴صفحات کا دَرْس ، اَوراد و وَظائف ، اَولِیائے کِرام کے تذکروں سے مَعْمُور شجرہ شریف پڑھنے سننے کی سَعَادَت پاکر دِن کا آغاز کرنا کتنا بابرکت ہو گا۔ گویاکہ بَعْدِ فَجْر تفسیر سننے سنانےکا حَلقہ اُمورِ خَیر کا مجموعہ ہے۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! بد قسمتی سے علمِ دین سےدُوری کی وجہ سے بہت سے اسلامی بھائیوں کو صحیح طریقے سے  نماز پڑھنا  اور دُرُست قرآنِ کریم پڑھنا بھی نہیں آتا ، اللہ پاک کے فضل سے ایک بار پھر ہمیں ماہِ رَمَضان نصیب ہورہا ہے ، یہ نماز اور قرآنِ کریم سیکھنے اور نمازی بننے  کا بہترین موقع ہے لہٰذا یہ ذہن ہونا چاہئے کہ اگر ہمیں قرآنِ کریم پڑھنا نہیں آتا  توپڑھنا سیکھیں ، اگرپڑھنا جانتے ہیں تودُوسرے اسلامی بھائیوں کو سکھائیں ، اسی طرح دوسرے اسلامی بھائیوں کو اس ماہِ مُقَدَّس میں نمازوں کی پابندی کا ذہن بھی دیا جائے یقین جانئے یہ بہت بڑی نیکی ہے ، اگرہماری تھوڑی سی کوشش سے کوئی  اسلامی بھائی نماز پڑھنے اور دُرُست قرآنِ کریم پڑھنے والا بن گیا تو اللہ  پاک کی رحمت سے اُمید ہے کہ ثواب کاانبارلگ جائے گا۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب !                                              صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

ماہِ  رَمَضان اور بُزرگوں کےمعمولات                                  

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے ماہِ رَمَضان میں کی جانے والی عبادات اور ان کےفضائل وبرکات سننے کی سعادت حاصل کی ، جس سے یقیناً ہمارےدل


 

 



[1] بخاری ، کتاب فضائل القرآن ، باب خیرکم من تعلم…الخ ، ۳/۴۱۰ ، حدیث : ۵۰۲۷