Book Name:Ramzan Kaise Guzare

کے  وقت مساکین کو بُلاتے تاکہ وہ بھی ان کےساتھ کھائیں۔ ( [1] )  

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! ہم نے ماہِ رَمَضان میں تلاوتِ قرآنِ پاک  سے مُتَعلِّق بزرگانِ دِین کے معمولات سُنے اب ذرا ماہِ رَمَضان میں اِن مُبارَک ہستیوں کی عبادت کا حال بھی سُنئے ، چُنانچہ

بزرگانِ دِین اور ذوقِ عبادت

ایک بزرگ حضرت ابو بکر  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں : ہم رَمَضان کی راتوں میں عبادت کرکے واپس آتے تو خُدّام (  ملازموں ) سےجلدکھانا لانےکو کہتےاس خوف سےکہ کہیں فجرطلوع نہ ہوجائے۔ ( [2] )  

حضرت ابراہیم بن اَدہم  رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے بارے میں منقول ہے : آپ رَمَضان کےمہینےمیں دن کے وقت فَصل کی کٹائی کرتے اور رات میں ( نفل ) نمازیں پڑھتے ، آپ نے30دن یوں گزارےکہ نہ رات کو سوئے نہ دن کو۔ ( [3] )  

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! دیکھا آپ نے ہمارے اسلاف ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کی آمد کےساتھ ہی  عبادات میں مشغول ہوجاتے اورکثرت سے تلاوتِ قرآنِ کریم کرتے ، کچھ حضرات روزانہ قرآنِ کریم ختم کرتے تو  کچھ حضرات دو دن ، تین دن میں ختم ِ قرآن کرتے ، دن  بھر روزےکی حالت میں محنت و مشقت  کرتےاور راتیں نوافل  کی ادا ئیگی میں بسر کرتےاورپورا مہیناآرام نہیں  فرماتے تھے 


 

 



[1] حلیۃ الاولیاء ، سعد بن ابراہیم الزہری ، ۳/۱۹۹ ، رقم : ۳۶۹۵

[2] طھارۃ القلوب والخضوع لعلام الغیوب ، ص ۱۵۷

[3] حلیۃ الاولیاء ، ابراہیم  بن ادہم ، ۷/۴۳۵ ، رقم : ۱۱۱۱۷