Book Name:Ramzan Kaise Guzare

بلکہ ہمارے غوثِ پاک شیخ عبدُ القادر جِیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی کثرتِ عبادت کا تو یہ حال تھا کہ صرف ماہِ رَمَضان میں ہی نہیں بلکہ سارا سال ہی عبادت و رِیاضت اور نوافل و تلاوت میں مصروف رہا کرتے ، آپ مسلسل پندرہ ( 15 )  سال تک ہر رات ایک قرآنِ پاک ختم کرتے رہے۔ ( [1] ) اور روزانہ ایک ہزار  ( 1000 )  رَکْعَت نفل ادا فرماتے تھے۔  ( [2] )  اے کاش ! بزرگانِ دین کے ان واقعات سے ہم درس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں ، ان کے ذوقِ عبادت اورشوقِ تلاوت سے ہمیں بھی حصہ مل جائے  اور ہم بھی اپنے پیارے اللہ پاک کی عبادت اور دُرست قواعد و مخارج کے ساتھ تلاوتِ قرآن  کرنے والے بن جائیں ۔

شعبہ مدرسۃُ المدینہ ( بالِغان/بالغات )

               اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی دِینِ متین کے 80شعبہ جات میں دینی کام کر رہی ہے ، انہی میں سے ایک ” شعبہ مدرسۃُ المدینہ ( بالغان/بالغات )  “ بھی ہے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ! مدرسۃ المدینہ ( بالغان/بالغات ) میں بالغ یعنی بڑی عمر کےاسلامی بھائیوں کو دُرست مخارج کی ادائیگی کے ساتھ مَدَنی قاعدہ اورقرآنِ کریم  فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایا جاتا ہے ، مدرسۃ المدینہ ( بالغان/بالغات ) میں پڑھنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول قرآنِ کریم کی تعلیم سےآراستہ ہونے کے ساتھ ساتھ کثیر علمِ دین بھی سیکھنےکی سعادت حاصل کرتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ ! مدرسۃ المدینہ ( بالغان/بالغات ) کے شیڈول میں کتاب ” نماز کے احکام  “ سے نماز ، غسل ، وُضو ، نمازِ جنازہ ، سنتیں سکھانا ، گھردرس


 

 



[1] بھجة الاسرار ، ذکرفصول من کلامه… الخ ، ص۱۱۸ملخصاً

[2] غوث پاک کے حالات ، ص۳۲