Book Name:Ramzan Kaise Guzare
( 2 ) گویا شبِ قدر حاصل کرلی
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شبِ قدر حاصل کرلی۔ ( [1] )
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگارہے۔ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 16مارچ 2023ء
( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
* بہتر یہ ہے کہ تراویح کی بیس رکعتیں دو ، دو کر کے دس ( 10 ) سلام کے ساتھ ادا کریں۔ ( دُرِّ مُختار ، ۲/۵۹۹ ) * تراویح کی بیس ( 20 ) رکعتیں ایک سلام کے ساتھ بھی ادا کی جا سکتی ہیں ، مگر ایسا کرنا مکروہِ ( تَنْزِیْہِی ) ہے۔ ( دُرِّمُختار ، ۲ / ۵۹۹ ) ہر دو رَکعت پر قَعْدَہ کرنا فرض ہے ، ہرقعدے میں اَلتَّحِیَّات کے بعد دُرُود شریف بھی پڑھے اور طاق رکعت ( یعنی پہلی ، تیسری ، پانچویں وغیرہ ) میں ثنا پڑھے اور امام تَعَوُّذ ( یعنی اَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ) وتَسْمِیہ ( یعنی بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ) بھی پڑھے۔ * جب دو دو