Book Name:Ramzan Kaise Guzare
کے ساتھ ( یعنی اُونچی آواز سے ) پڑھنا سُنَّت ہے اور ہرسورت کی اِبتدا میں آہستہ پڑھنا مُستَحَبہے۔مُتَأَخِّرِیْن ( یعنی بعد میں آنے والے فقہائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن ) نے ختمِ تراویح میں تین ( 3 ) بار قُل ھُوَ اللّٰہ شریف پڑھنا مُسْتَحَب کہا۔بہتریہ ہے کہ ختم کے دن پچھلی رکعت میں الٓمّٓ سے مُفْلِحُوْن تک پڑھے۔ ( بہارِ شریعت ، ١/٦٩٤-٦٩٥ ) * اگر کسی وجہ سے تراویح کی نماز فاسد ہو جائے تو جتنا قرآنِ پاک اُن رکعتوں میں پڑھا تھا اُس کا اِعادہ کریں ( دوبارہ پڑھیں ) تاکہ ختم ( شریف ) میں نقصان ( کمی ) نہ رہے۔ ( فتاویٰ ہندیۃ ، ۱/ ۱۱۸ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* گھر میں دینی ماحول بنانے کی دعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے حلقوں میں اس بار شیڈول کے مطابق ” گھر میں دینی ماحول بنانے کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ مسائل القرآن صفحہ290 پر ہے : ہر نماز کے بعد یہ دعا اول و آخر درود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیجئے ، ان شاء اللہ بال بچے سنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر میں دینی ماحول قائم ہوگا۔وہ دعایہ ہے :
( اَللّٰھُمَّ ) رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا(۷۴) ( پ19، الفرقان : 74 )
تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اور وہ جو عرض کرتے ہیں اے ہمارے رب ! ہماری بیویوں اور ہماری اولاد سے ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا پیشوا بنا۔
( فیضان ریاض الصالحین ، ۱/۲۱۳ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد