Book Name:Ramzan Kaise Guzare

( 45 )  تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا ، یا شرکت کی ؟ ( 46 ) ہر جائز و عزّت والے  کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھی ؟  ( 47 )  چوک درس دیا ، یا سُنا ؟ ( 48 ) اپنے والدین اورپیرومُرشِدکے لئے دُعائے مغفرت اور کچھ نہ کچھ اِیصالِ ثواب کیا ؟ ( 49 )  مسجد ، گھر ، آفس وغیرہ میں  اِسراف سےبچنے کی کوشش کی ؟ ( 50 ) ٹریفک قوانین کی پابندی کی ؟  ( 51 ) کسی اِسلامی بھائی ( خصوصا ذِمّے دار )  سے مَعَاذَ اللہ کوئی بُرائی صادِر ہوجائے اور اِصلاح کی ضرورت ہو تو تحریری طور پر ، یا مِل کر ، براہِ راست  ( نرمی سے )  سمجھانے کی کوشِش فرمائی ؟ یا  مَعَاذَ اللہ بِلا اِجازتِ شرعی کسی اور پر اِظہار کر کے غیبت کا گناہِ کبیرہ کر بیٹھے ؟ ( 52 ) زبان کو گناہوں  ( یعنی اِلزام تراشی ، دِل آزاری ، گالی گلوچ وغیرہ  ) سے بچایا ؟ ( 53 ) زبان کو فُضول اِستِعمال ( یعنی وہ گفتگو جس سے دینی یا دُنیاوی فائدہ نہ ہو ) سے بچانے کی عادت بنانے کے لئے کچھ نہ کچھ اِشارے سےگفتگو کی ؟ ( 54 )   ( گھرمیں اورباہر ) مذاق مسخری ، طنز ، دل آزاری اور قہقہہ لگانے ( یعنی کِھل کِھلاکرہنسنے ) سے بچنے کی کوشش کی ؟ ( 55 )  عمامہ شریف باندھا ؟  ( 56 )  ماں باپ کااَدب و اِحتِرام بجا لائے ؟

قفلِ مدینہ کارکردگی

 * لکھ کر گفتگو 12مرتبہ * اشار ے سے گفتگو12مر تبہ * نگاہیں گاڑے بغیر گفتگو12مرتبہ

ہفتہ وار10نیک  اعمال

 ( 57 )  گھر سے اِس ہفتے کسی نہ کسی اِسلامی بہن ( مثلاً بہن/بیٹی/والدہ بچوں کی والدہ وغیرہ ) کو اِسلامی بہنوں کے اِجتِماع میں بھیجا ؟ ( 58 )  ہفتہ وار مَدَنی مُذاکَرہ دیکھنے/ سُننے کی سعادت حاصل کی ؟  ( 59 )  ہفتہ وار سُنّتوں بھرے  اِجتِماع  میں اوّل تا آخر ( یعنی مغرب تا اشراق وچاشت )  شرکت کی ؟ ( 60 )    اِس ہفتے یومِ تعطیل اِعتِکاف کی سَعادت پائی ؟  ( 61 )  اِس ہفتے کم از کم کسی ایک مریض یا دُکھیارے کے گھریااسپتال جاکرسُنّت کے مطابق عِیادت یا غمخواری یاعزیز کے اِنتِقال پر تعزیت کی ؟ ( 62 )  اِس ہفتے پیر شریف  ( یا رِہ جانے کی صُورَت میں کسی بھی دن )  کاروزہ رکھا ؟  ( 63 )  ہفتہ وار رِسالہ پڑھ یا سُن لیا ؟  ( 64 )  اِس ہفتے کم از کم ایک بارعَلاقائی دورہ کیا ؟