Book Name:Ramzan Kaise Guzare

( 65 )  اِس ہفتے کم از کم ایک اِسلامی بھائی کو ( جو پہلے دینی ماحول میں تھے ، یا پہلے اِجتِماع میں آتے تھے مگر اب نہیں آتے ) تلاش کر کے اُن کودینی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش کی ؟ ( 66 )  ہفتہ وار حلقے میں شرکت کی ؟

ماہانہ 3نیک اعمال

 ( 67 ) پچھلے اِسلامی مہینے کا نیک اعمال کا رِسالہ فِل یعنی پُر کرکے اپنےنگران و ذِمّہ دارکو جمع کروادیا ؟  ( 68 )  اِس  ماہ آپ نے کم ازکم تین دن کے قافلے میں سفر کیا ؟ ( 69 )  اِس ماہ کسی سُنّی عالِم  ( یا اِمام مسجد ، مؤذِّن ، خادم ) کی کچھ نہ کچھ مالی خدمت کی ؟

سالانہ1نیک  عمل

 ( 70 )  اِس سال ٹائم ٹیبل  کے مطابق ایک مہینے کےقافلے میں سفر فرمایا ؟

زندگی بھر کے2نیک اعمال

 ( 71 ) زِندگی بھر کے نصاب  کا مُطالعہ فرمالیا ؟ ( 72 ) زندگی میں یک مُشت ( یعنی ایک ساتھ )  12ماہ اور مختلف کورسز ( 12دینی کام کورس ، 7دِن کااِصلاحِ اَعمال کورس ، 7دِن کافیضانِ نَمازکورس ) کی سعادت حاصل کرلی ؟

دعائے امیرِ اَہلِ سُنّت

یااللہ پاک ! جو کوئی سچے  دل سے نیک اعمالپر عمل کرے ، روزانہ جائزہ لے کر رسالہ پُر کرے اور ہر اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ  کو اپنے ذمہ دار کو جمع کروا دیا کرے ، اُس کو اِس سے پہلے موت نہ دینا جب تک یہ کلمہ نہ پڑھ لے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد