Book Name:Ramzan Kaise Guzare

دے دیں۔ ( [1] )   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آپ نے سُنا کہ اس نیک چرواہے کا اللہ  پاک پر یقین کیسا مضبوط تھا کہ جب صرف اس کی پرہیزگاری کا امتحان لینے کے لئے اس سے کہا گیا کہ  پیسے لے کر ایک بکری ہمیں دے دو ، مالک سے کہہ دینا کہ اس بکری کو بھیڑیا کھا گیا ہے تو وہ چرواہا اس دھوکہ دہی سے باز رہا  کہ میرا رَبّ کریم مجھے دیکھ رہا ہے اے کاش ! ہمارا بھی یہ ذہن بن جائے ، اے کاش ! اگر ہمیں شیطان کبھی رَبِّ کریم کی نافرمانیوں پر اُکسائے تو ہم بھی اس یقین کے ساتھ نافرمانی والے کاموں سے رُک جائیں کہ ہمارا رَبّ کریم ہمیں دیکھ رہا ہے۔اس واقعے سے یہ بھی معلوم ہوا ! اللہ والے روزے رکھنے کا اس قدر ذوق و شوق رکھتے تھے کہ سخت گرمی کے دنوں میں بھی رَبِّ کریم کا قُرب حاصل کرنے کیلئے نفلی روزہ نہیں چھوڑا  کرتے تھے۔اس سے خاص طور پر ان اسلامی بھائیوں کو درس حاصل کرنا چاہئے جو رَمَضانُ الْمُبارَک میں بھی بغیر کسی عذرِ شرعی کے روزے نہیں رکھتے یا شروع کے چند روزے رکھ کر باقی روزے چھوڑ دیتے ہیں اور رَمَضان جیسے با بَرَکت مہینے میں بھی عبادات اور نیک کاموں سے جی چراتے ہیں۔اے کاش ! رَمَضانُ الْمُبارَک  کے مُبارَک لمحات ہمیں خوب خوب عبادت اورذوق وشوق کے ساتھ گزارنے اور رَمَضانُ الْمُبارَک کے روزوں کا اِہتمام کرنا نصیب ہوجائے ، آئیے ! رَمَضان کی قدر و منزلت  اور روزوں کی فرضیت کے بارے  میں اللہ پاک کا فرمان سنتے ہیں : چُنانچِہ


 

 



[1] شعب الایمان ، باب فی الامانات۔۔۔الخ ، ۴/۳۲۹ ، حدیث : ۵۲۹۱  ملخصا