Book Name:Ramzan Kaise Guzare

پارہ 2 سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ کی آیت نمبر 185 میں خُدائے پاک کا نُزولِ قُرآن  اور روزۂ رَمَضان کے بارے میں فرمانِ عالیشان ہے :

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِۚ-فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْیَصُمْهُؕ     ( پ۲ ، البقرۃ : ۱۸۵ )

تَرْجَمَۂ کنز العرفان : رَمَضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے ہدایت اور رہنمائی ہے اور فیصلے کی روشن باتوں  ( پر مشتمل ہے ) ۔ تو تم میں جو کوئی یہ مہینہ پائے تو ضرور اس کے روزے رکھے۔

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! اس آیتِ مُقَدَّسَہ میں اللہ کریم نے ماہِ رَمَضان کی ایک خصوصیت بیان فرمائی   اور وہ یہ کہ اس ماہِ مُبارَک میں قرآنِ کریم نازل کیا گیا اور اس خصوصیت کے ساتھ ساتھ رَمَضان میں روزے رکھنے کا حُکم بھی ارشاد فرمایا ۔ یاد رہے ! تَوحِیدو رِسالت کا اِقْرارکرنے اور تمام ضَروریاتِ دِین پر ایمان لانے کے بعدجس طرح ہر مُسلمان پر نماز فرض قراردی گئی ہے ، اسی طرح رَمَضان شریف کے روزے بھی ہر مُسلمان  ( مَرد وعورت ) عاقِل وبالغ پر فرض ہیں۔ دُرِّمُختارمیں ہے : روزے دس  ( 10 )  شَعْبَانُ الْمُعَظَّم 2 ہجری کو فرض ہوئے۔ ( [1] )  

روزے کے فضائل

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! رَمَضانُ الْمُبارَک میں سب سے افضل عبادت روزہ ہے ، لہٰذا تمام اسلامی بھائی ابھی سے دیگر نیکیوں کے ساتھ ساتھ ماہِ


 

 



[1] درِمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصوم ، ۳/۳۸۳