Book Name:Ramzan Kaise Guzare

رَمَضان پابندی سے روزے رکھ کر گزارنے کی نیت کیجئے۔احادیثِ  مُبارَکہ میں ماہِ رَمَضان کے روزوں کے بےشمار فضائل بیان کیے گئے ہیں ، آئیے دو  ( 2 ) فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتے ہیں ، چُنانچہ

1.   ارشادفرمایا : مَنْ صَامَ رَمَضَانَ اِيْمَانًا وَ احْتِسَابًا غُفِرَ لَهٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِـہٖ یعنی جومسلمان ثواب کی اُمیدپررَمَضان کے روزےرکھےاس کےپچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ ( [1] )  

2.   ارشاد فرمایا : بےشک جنت میں ایک دروازہ ہے جس کو ” رَیَّان “ کہا جاتا ہے اس سے قِیامت کے دن روزے دار داخل ہوں گے ان کے علاوہ کوئی اور داخل نہ ہوگا۔ کہا جائے گا : روزے دار کہاں ہیں ؟ تو یہ لوگ کھڑےہوں گےان کےعلاوہ کوئی اور اِس دروازے سےداخل نہ ہوگا۔ جب یہ داخل ہوجائیں گے تو دروازہ بند کردیا جائے گا پھر کوئی اس دروازے سے داخل نہ ہوگا۔ ( [2] )  

روزے کے مقاصد اور حکمتیں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! روزہ جہاں اللہ پاک کی  بہت ہی پیاری عبادت ہے ، وہیں اس کے بہت سے مقاصد اور حکمتیں بھی ہیں ، چُنانچہ

 * روزے کی وجہ سے خلوت  و جلوت ہر حالت میں انسان رَبِّ کریم سے ڈرتا ہے ، * رضائے الٰہی پانے کی کوشش کرتا ہے ، * رَبِّ کریم  کی ناراضی اور جہنم سے


 

 



[1] بخاری ، کتاب الصوم ، باب من صام رمضان ایمانا…الخ ، ۱/۶۲۶ ، حدیث : ۱۹۰۱ ملتقطا

[2]…بخاری ، کتاب الصوم ، باب  الریان للصائمین ، ۱ / ۶۲۵ ، حدیث : ۱۸۹۶