Book Name:Ramzan Kaise Guzare

تحفّظ بھی پاتا ہے ، * روزہ دار کو اطاعتِ الٰہی پر استقامت * نا فرمانی  والے کاموں سے بچنے میں مدد اور * اپنے نفس کی اصلاح کرنے کی توفیق ملتی ہے ، * نفسانی خواہشات کمزور پڑجاتی ہیں ، * جسمانی صحت اور قلبی صفائی نصیب ہوتی ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

رَمَضان کو ” رَمَضان  “ کہنے کی وجہ

                             پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! ماہِ رَمَضان نیکیوں میں گزارنے کے مزید طریقے سُننے سے پہلے ماہِ رَمَضان کو رَمَضان کہنے کی دلچسپ وجہ بھی سنتے ہیں چُنانچہ رَمَضان ” رَمْضٌ “ سے بنا ہے جس کےمعنیٰ ہیں : ” گرمی سےجلنا “ قدیم عربوں سے جب مہینوں کےنام نقل کئے گئےتواس وقت جس قسم کاموسم تھااسی کےمطابق مہینوں کےنام  رکھ دیے گئے اتفاق سے اس وقت رَمَضان  سخت گرمیوں میں  آیا تھا اسی لئے اس کا نام ” رَمَضان  “ رکھ دیاگیا۔ ( [1] )  

حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں : جس طرح بھٹی گندے لوہے کو صاف کرتی ہے اور صاف لوہے کو پُرزہ بناکر قیمتی کردیتی ہے اور سونے کو محبوب کے پہننےکےلائق بنا دیتی ہے ، اسی طرح روزہ گنہگاروں کے گُناہ  معاف کراتا ، نیک لوگوں کے درجے بڑھاتا اور قُربِ الٰہی زیادہ کرتاہےاس لیے اسے ” رَمَضان “ کہتے ہیں ،  اِس میں مُسلمان بُھوک پیاس کی تپش برداشت کرتے ہیں یایہ گناہوں کو جلا ڈالتا ہے ،


 

 



[1] النھایۃ  لابن ا لاثیر ، ۲/۲۴۰۔ عجائب المخلوقات ، ص۶۹