Book Name:Ramzan Kaise Guzare

اِس لئے اِسے ” رَمَضان “ کہا جاتا ہے۔ ( [1] )  پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : اس مہینے کا نام رَمَضان رکھا گیا ہے کیونکہ یہ گناہوں کو جلا دیتا ہے۔  ( [2] )

رَمَضانُ الْمُبارَک کےنام

حضرت شیخ شہابُ الدِّین احمدبن حِجازی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ نے ماہِ رَمَضان  کےرَمَضان کے علاوہ دو اور نام بھی ذکر کئے ہیں : ( 1 ) ماہِ صبر ( 2 ) ماہِ مُؤَاسات۔ ( [3] )   حضرت مفتی احمدیارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہنے ان کےعلاوہ اس کا ایک نام ” ماہِ وُسْعَتِ رِزْق “ بھی ذکر فرمایا ہے۔آپ فرماتےہیں : ہرمہینےمیں خاص تاریخیں اور تاریخوں میں بھی خاص وقت میں عبادت ہوتی ہے مثلاً بَقَر عید کی چند  ( مخصوص )  تاریخوں میں حج ، مُحرَّم کی دَسویں تاریخ افضل ، مگر ماہِ رَمَضان میں ہر دن اور ہر وقت عبادت ہوتی ہے۔ روزہ عِبادت ، اِفطار عِبادت ، اِفطارکےبعدتَراویح  کا اِنتِظار عِبادت ، تَراویح پڑھ کرسحری کے اِنتِظارمیں سونا  عبادت ، پھر سحری کھانابھی عبادت اَلغَرَض ہرآن میں  رَبِّ کریم کی شان نظرآتی ہے۔ ( [4] )  اس ماہِ مُبارَک کے روزےرکھنے والوں کی دعاؤں پر فرشتے آمین کہتے ہیں اور مچھلیاں روزہ داروں کے لئےاِسْتِغْفارکرتی ہیں۔ ( [5] )  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! خُوش ہوجائیے ! جُھوم اُٹھئے ، عبادت ،


 

 



[1] مرآۃ المناجیح ، ۳/۱۸۲

[2] کنز العمال ، کتاب الصوم ، باب  فی صوم الفرض ، جز : ۸ ، ۴/۲۱۷ ، حدیث : ۲۳۶۸۳

[3] تحفۃ الاخوان  فی قراءۃ المیعاد فی رجب و شعبان و رمضان ، ص۹۴ملخصاً

[4] تفسیرنعیمی ، پ۲ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ : ۱۸۵ ، ۲/۲۰۸  

[5] الترغیب والترھیب ، باب الترغیب  فی صیام رمضان ۔۔الخ ، ۲/۵۵ ، حدیث : ۶