Book Name:Rozay Ki Hikmatein

( 1 ) : عِلْمُ الْاَدْیَان  ( یعنی دینی عِلْم )  اور  ( 2 ) : عِلْمُ الْاَبْدَان  ( یعنی ڈاکٹری کا عِلْم )  ۔

آپ کی مَذہبی کِتَاب قرآنِ کریم میں عِلْمِ دین تو ہے مگر طِبْ  ( یعنی ڈاکٹری کا عِلْم )  نہیں ہے۔ امام زین العابدین رَضِیَ اللہ عنہ  نے فرمایا : تم پُورے قرآن کی بات کرتے ہو ، قرآنِ کریم کی صِرْف ایک آیت کے ایک جُزْ میں ہی پوری طِبْ کا خُلاصہ بیان کر دیا گیا ہے ، پھر آپ رَضِیَ اللہ عنہ نے پارہ 8 ، سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف کی آیت : 31 کا یہ جُزْ تلاوت کیا :

وَّ كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠(۳۱)   ( پارہ8 ، سورۂ اعراف : 31 )

ترجمہ کنز الایمان : اورکھاؤ اور پیؤ اور حد سے نہ بڑھو بے شک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں۔

 ( اس آیت میں اِسْراف کی 2 صُورتیں ہیں : اَوَّل یہ کہ بھوک نہ ہوتے ہوئے بھی کھا لینا ، دوسری یہ کہ خوب پیٹ بھر کر کھانا ، اللہ پاک نے ان دونوں باتوں سے منع فرما دیا ، پس جو بندہ اچھی طرح بھوک لگی ہو تب ہی کھائے اور ابھی بھوک باقی ہو کہ ہاتھ روک لے تو اِنْ  شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! وہ تندرست رہے گا۔  )

پھِر امام زینُ العابدین رَضِیَ اللہ عنہ   نے اس غیر مسلم کو کم کھانے کے فوائد پر مشتمل ایک حدیثِ پاک بھی سُنائی ، اسے سُن کر وہ غیر مسلم پُکار اُٹھا : مَا تَرَکَ  کِتَابُکُمْ وَلَا نَبِیُّکُمْ لِجَالِیْنُوْسَ شَیْئاً  یعنی تمہاری کتاب اور تمہارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے جالینوس  ( جو اپنے وقت کا بہت بڑا حکیم ہوا ہے ، اس ) کے لئے کچھ چھوڑا ہی نہیں ، ساری ہی طِب کا خُلاصہ بیان کر دیا ہے۔ ( [1] )   

جدید میڈیکل سائنس کے انکشافات

پیارے اسلامی بھائیو !  جدید میڈیکل سائنس کا بھی یہی ماننا ہے کہ


 

 



[1]... تفسیر روح المعانی ، پارہ : 8 ، سورۂ اعراف ، زیر آیت : 31 ، جلد : 8 ، صفحہ : 488-489۔