Book Name:Rozay Ki Hikmatein

زِندگی کا لُطْف بھی آئے گا اور دوائیوں کے خرچے بھی کم سے کم کرنے پڑیں گے۔

بھوک سرمایہ بنے میرا خُدائے ذُو الجلال    از طفیلِ مصطفےٰ کر بھوک سے مجھ کو نہال

وضاحت : نہال کا معنیٰ ہے : مَسرُور ، خوش۔ مطلب یہ کہ یا اللہ پاک ! اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے صدقے میں مجھے بھوک میں خُوش رہنے کی توفیق عطا فرما۔ 

روزے کے 6 باطنی ادب

پیارے اسلامی بھائیو ! روزہ رکھنے کے بہت سارے باطنی آداب ہیں ، ان آداب کا خیال رکھے بغیر صرف بھوکا رہنے سے تقویٰ کی معمولی سی کیفیت حاصل ہوتی ہے اور وہ بھی اس لئے کہ بھوک سے نفس کے تقاضے دب جاتے ہیں جس سے خواہشاتِ نفس میں کمی واقع ہوتی ہے لیکن اگر ہم روزے کے مقصدِ اصلی کو پُورے طور پر  حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے روزے کے ظاہِری اسباب کے ساتھ ساتھ باطنی آداب کا بھی لحاظ رکھنا ہو گا۔ آئیے ! روزے کے 6 باطنی آداب سنتے ہیں :

 پہلا ادب : نگاہیں جھکا کر رکھیں اور انہیں ہر مذموم و مکروہ چیز دیکھنے سے بچائیں اور دل کو ذِکرِ الٰہی سے غافل کرنے والی چیزوں کے متعلق سوچنے سے محفوظ رکھیں۔

 دوسرا ادب : فُضول باتوں ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، فحش کلامی ، بداخلاقی اور لڑائی جھگڑے سے زبان کی حفاظت کریں۔

 تیسرا ادب : ہر ناجائز اور ناپسندیدہ چیز سننے سے کانوں کی حفاظت رہیں۔

چوتھا ادب : ہاتھ پاؤں و بقیّہ اعضائے جسمانی بھی گناہوں سے دور رہیں۔

 پانچواں ادب : خالص حلال و پاکیزہ رزق سے اِفطاری کریں۔ حرام یا مشکوک مال سے افطار کرنے والا ایسے ہے جیسے وہ شخص جو گھر اچھی طرح تعمیر کرکے مکمل ہونے کے