Book Name:Rozay Ki Hikmatein

بعد اسے گرا دے ، لہٰذا صرف حلال سے افطار ہو اور اس میں بھی اتنا زیادہ نہ کھایا جائے کہ پیٹ بھر جائے اور مغرب و عشا اور تراویح پڑھنا ہی مشکل یا بے مزہ ہوجائے۔ اللہ پاک کے نزدیک بھرے پیٹ سے زیادہ کوئی برتن ناپسند نہیں ہے۔

چھٹا ادب : افطار کے بعد روزہ دار کا دل امید و خوف کے درمیان رہے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کا روزہ قبول کرکے اسے مُقَرّبین میں شامل کیا گیا ہے یا روزہ رَدّ کرکے اُسے دُھتکارے ہوؤں میں داخل کیا گیا ہے ؟ امید و خوف کی یہ کیفیت صرف روزے کے بعد نہیں بلکہ ہر عبادت سے فَراغت کے بعد قلبِ انسانی کی یہی کیفیت ہونی چاہئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

”فیضانِ حدیث“ موبائل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُ للّٰہ ! دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی مختلف انداز سے نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے ، اس سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ  نے کچھ عرصہ پہلے  موبائل اپیلی کیشن فیضانِ حدیث کے نام سے لانچ کی تھی   اب اس میں  مزید 2 کتب اور بہترین فیچرز ( Features )  کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔  جس کے ذریعے * دورانِ مطالعہ اہم بات تحریر کرنے کی سہولت * مطالعہ کی یکسوئی کے لئے Resume کی سہولت * روزانہ ایک حدیث سے دِلوں کو مُنوَّر کیجئے * مزید حدیث ، ترجمہ وشرح میں سرچنگ ۔ اور بھی بہت کچھ  شامل کیا گیا ہے۔

آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کیجئے ! خود بھی حدیثِ پاک کا فیضان لوٹیئے ! اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے !