Book Name:Rozay Ki Hikmatein

اپنا ایمان ویقین بڑھاتا ہے۔ ( [1] )   

مُحَمَّدِعربی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : اپنے پیٹ بھوکے رکھو ! اپنے جگر پیاسے رکھو ، تم اللہ پاک کو ظاہِر وعِیاں  ( یعنی ہر طرف اُس کی قدرت کے نشاں )  دیکھو گے۔ ( [2] )    ایک حدیثِ پاک میں فرمایا : شیطان انسان کے بدن میں خون کی طرح گردش کرتا ہے ، ( [3] )    بھوک اور پیاس سے اس کا راستہ تنگ کرو۔ ( [4] )   

پیارے اسلامی بھائیو ! اندازہ کیجئے ! روزے کا حکم دینے کے انداز میں ہم غلامانِ مصطفےٰ کی کیسے کیسے دِل جُوئی کی گئی ، کس پیارے انداز میں ہمیں ڈھارس بندھائی گئی۔ اس کے باوُجُود اگر ہم روزے نہ رکھیں ، اللہ پاک کی اِن کرم نوازیوں کا شکر ادا نہ کریں تو ہم سے بڑھ کر بدبخت اور کون ہو گا... ! !  

اللہ پاک ہم سب کو رمضان المبارک میں خوب خوب روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ، روزے کی برکت سے ظاہِری بیماریوں سے بھی شفا عطا فرمائے اور باطنی بیماریوں سے شفا دے کر تقویٰ وپرہیزگاری  کی دولت بھی نصیب فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔ 

واسطہ رمضان کا یارب ! ہمیں تُو بخش دے         نیکیوں کا اپنے پلّے کچھ نہیں سامان ہے

آئیے ! روزہ رکھنے کی چند حکمتیں اور اس کے دِینی و دُنیوی فوائد سنتے ہیں :

صحت بھی ملے ، اَجر بھی

 اے عاشقانِ رسول ! روزہ بہت نفع بخش نیکی ہے ، روزہ رکھنے سے آخرت کا ثواب بھی


 

 



[1]...جواہر البیان ، صفحہ : 87بتغیر قلیل ۔

[2]...طبقات شافعیہ ، جلد : 6 ، صفحہ : 334۔

[3]... بخاری ، کتاب الاعتکاف ، صفحہ : 533 ، حدیث : 2038  ۔

[4]...احیاء علوم الدین  ، کتا ب کسر الشہوتین ، جلد : 3صفحہ : 102  ۔