Book Name:Rozay Ki Hikmatein
ملتا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ دُنیوی فوائد بھی حاصِل ہوتے ہیں۔ مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ ، شیرِ خدا حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے اللہ پاک کے نبی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو فرماتے سُنا کہ بےشک اللہ پاک نے انبیائے بنی اسرائیل میں سے ایک نبی عَلَیْہِ السَّلَام کی طرف وحی فرمائی : اے نبی عَلَیْہِ السَّلَام ! اپنی قوم کو بتا دیجئے کہ بےشک جو بندہ میری رضا کے لئے ایک دِن کا روزہ رکھتا ہے ، میں اُس کے جسم کو صِحت دیتا اور اُس کا اَجر بڑھا دیتا ہوں۔ ( [1] )
کیا ہماری نماز ، کیا روزہ بخش دینے کے سو بہانے ہیں
مُعْجَمِ اَوْسَط میں حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : صُوْمُوْا تَصِحُّوْا روزہ رکھو ! صحت مند ہو جاؤ گے۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اَلحَمْدُ للہِ ! * روزہ صحت مند زندگی ( Healthy Life ) کا ضامن ہے * روزہ رکھنے سے جسمانی صحت ( Physical Health ) بھی ملتی ہے اور * رُوحانی تندرستی ( Spiritual Health ) بھی نصیب ہوتی ہے * روزہ ظاہری اعضا میں بھی نکھار پیدا کرتا ہے اور * دِل سے گُنَاہوں کا میل دھو کر ہمارے دِل کو اُجْلا اُجْلا ، صاف اور روشن بھی بنا دیتا ہے۔
تفسیر قرطبی میں ہے : ایک مرتبہ ایک غیر مسلم ڈاکٹر حضرت امام زین العابدین رَضِیَ اللہ عنہ کی خدمت میں حاضِر ہوا اور کہنے لگا : عِلْم 2 قسم کے ہیں :