Book Name:Kamyabi Ka Asal Miyar

زورتوڑنے ، اسے سدھارنے کے 3 بہترین طریقے ارشاد فرمائے ہیں۔ اگر ہم رمضان المبارک میں تزکیۂ نفس کے یہ 3 طریقے خُود پر نافِذ کر لیں تو اِنْ  شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! نفسِ اَمَّارہ سدھرے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو باطِن کی پاکیزگی نصیب ہو گی۔

امام غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں :  ہمارے علمائے کرام  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہم نے فرمایا : 3 چیزوں کی مدد سے نفسِ اَمَّارہ کا زَورتوڑا جا سکتا ہے :  ( 1 ) : خواہشات سے رُکنا   ( 2 ) : نفس پر عِبَادات کا بوجھ ڈالنا  ( 3 ) : اللہ پاک سے مدد مانگنا۔  ( [1] )   

 ( 1 ) : خواہشات سے رُکنا

نفس کی بڑی بُرائی یہی ہے کہ یہ خواہشات پالتا ہے ، اگر ہم نفس کی خواہشات پُوری کرنا بند کر دیں تو اس کا زَوْر خُود بخود ٹوٹ جائے گا۔ 

    حضرت جنید بغدادی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ سے سوال ہوا : نفس کی بیماری اس ( نفس ) کا علاج کب بنتی ہے ؟ فرمایا : جب تُواس کی خواہشات کی مخالفت کرے گا ( تو اس کی بیماری ہی اس کا علاج بن  جائے گی ) ۔  ( [2] )

پیارے اسلامی بھائیو ! تزکیۂ نفس کا سب سے مؤثِّر طریقہ... ! !  نفس کی خواہشات سے رُک جاناہے۔  اگر ہم یہ کریں گے تو کیا ملے گا ؟ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

وَ اَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ(۴۰) فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِیَ الْمَاْوٰىؕ(۴۱

 ( پارہ : 30  ، سورۂ  نازعات : 40-41 )

ترجَمہ کنز الایمان : اور وہ جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرااور نفس کو خواہش سے روکاتو بے شک جنّت ہی ٹھکانا ہے۔


 

 



[1]... منہاج العابدین ، صفحہ : 143ملتقطاً ۔

[2]... لباب الاحیاء ، صفحہ : 217۔