Book Name:Kamyabi Ka Asal Miyar

نفس کی مخالفت کن کاموں میں کی جائے !

حضور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : اگر کامیابی چاہتے ہو تو اپنے رَبّ ِکریم کی اِطَاعت میں نفس کی مخالفت کرو ! اگر نفس رَبّ ِکریم کی اطاعت  ( یعنی نیک اَعْمَال ) کی خواہش کرے تو ایسی خواہش پُوری کر دو اور اگر رَبِّ کریم کی نافرمانی کی خواہش کرے تو اس سے رُک جاؤ... ! !   ( [1] )

نفس و شیطاں پر مجھے غلبہ عطا کر یاخُدا !                           اُس علی کا واسطہ دیتا ہوں جو ہے تیرا شیر

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 ( 2 ) : نفس پر عِبَادت کا بوجھ ڈالئے !

پیارے اسلامی بھائیو ! تزکیۂ نفس کے لئے دوسری جو چیز بہت ضروری ہے ، وہ یہ ہے کہ نفس پر عِبَادت کا بوجھ ڈال دیا جائے۔ نفس فطرتاً سُست اور لذّت پسند ہے ، یہ عِبَادت پر مائِل نہیں ہو گا ، البتہ ہمیں چاہئے کہ ہم نفس کو دَبا کر ، اس کی مخالفت کرتے ہوئے عِبَادت پر کمر بستہ ہو جائیں * پانچوں نمازیں باجماعت ادا کریں * اس کے ساتھ ساتھ نوافِل بھی ادا کریں * تہجد بھی پڑھیں * اشراق و چاشت اور اَوَّابِین کے نوافِل بھی پڑھیں * ذِکْر و درود بھی کریں * کثرت سے تِلاوت بھی کریں * غرض؛ جتنی زیادہ ہو سکے بس عِبَادت کی طرف لَو لگائے رکھیں ، ابتدا میں کچھ مشکل ہو گی ، پِھر اِنْ  شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! آہستہ آہستہ نفس عادِی ہو جائے گا اورعِبَادت میں لذّت ملنا شروع ہو جائے گی ، پِھر نفس خُود ہی عِبَادت کی طرف مائِل رہے گا۔   


 

 



[1]... الفتح الربانی ، ص : 160۔