Book Name:Kamyabi Ka Asal Miyar

کھاتے پیتے ہیں * سگریٹ کے کش لگا رہے ہوتے ہیں * پان چبا رہے ہوتے ہیں * حتیٰ کہ بعض تو اتنے بے باک ہیں کہ سرِ عام پانی پیتے بلکہ کھانا کھاتے بھی نہیں شرماتے ۔اللہ پاک ہمیں ماہِ رمضان المبارک  کی بے قدری سے محفوظ فرمائے ۔

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

ماہِ رمضان کے روزے فرض ہیں

یاد رکھئے ! ماہِ رمضان کے دو ، چار یا دس نہیں بلکہ پُورے ماہ کے روزے رکھنا ہر مسلمان عاقِل و بالغ پر فرض ہے۔ قرآن کریم میں ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَۙ(۱۸۳ 

( پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ : 183 )

ترجَمہ کنز الایمان : اے ایمان والو تم پر روزے فرض کیے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیزگاری ملے۔

دیکھئے ! اس آیتِ کریمہ میں صاف فرما دیا گیا کہ تم پر روزے فرض کئے گئے ہیںلہٰذا شرعِی مجبوری کے بغیر رمضانُ المبارَک کا ایک بھی روزہ چھوڑ دینا گُنَاہِ کبیرہ  ( [1] ) اور جہنّم  میں لے جانے والا کام ہے۔ کِتَابُ الکبائِر میں ہے : جو شَخْص بغیر کسی مَرض اور عُذر کے ماہ ِرمضان کے روزہ ےترک کر دے وہ زِنا کار ، بھتہ خور اورعادی شرابی سے بھی بدتر ہے۔ ( [2] )   

دو جہاں  کی نعمتیں ملتی ہیں روزہ دار کو !                         جو نہیں رکھتا ہے روزہ وہ بڑا نادان ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... رسائل ابن نجیم ،  الرسالة الثالثة والثلاثون فی بیان الکبائر والصغائر ،  صفحہ : 353۔

[2]... الکبائر ، الكبيرة العاشرة افطار رمضان بلا عذر ولا رخصة ، صفحہ : 55۔