Book Name:Namaz Ki Ahmiyat
جو جان بوجھ کر نماز چھوڑ ديتا ہے اس سے امان اُٹھا لی جاتی ہے اور شراب ہرگز نہ پينا کيونکہ يہ ہر بُرائی کی جڑ ہے۔ ( ابن ماجہ ، ابواب الاشربۃ ، با ب الخمر مفتا ح کل شر ، حدیث : ۴۰۳۴ ، ۴ / ۳۷۶ )
2. ارشاد فرمایا : جس نے نماز چھوڑی تو وہ اللہ پاک سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضب فرمائے گا۔ ( مجمع الزوائد ، کتاب الصلاۃ ، باب فی تارک الصلاۃ ، حدیث : ۱۶۳۲ ، ۲ / ۲۶ )
3. ارشادفرمایا : جس نے نماز چھوڑی اس نے اپنے اَہل وعیال اور مال کو گھٹا ديا۔
( کنز العمال ، کتاب الصلاۃ ، التر ھیب عن ترک الصلاۃ ، ۷ / ۱۳۲ ، حدیث : ۱۹۰۸۵ )
4. ارشاد فرمایا : جس نے جان بوجھ کر نمازچھوڑدی توبِلاشُبہ اللہ پاک کا ذمّہ اس سے بَری ہے۔ ( معجم کبیر ، ۱۲ / ۱۹۵ ، حدیث : ۱۳۰۲۳ )
حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمدیارخان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ ِعَلَیْہ فرماتےہیں : بےنمازی اللہ پاک کی امان میں نہیں رہتا۔نماز کی بَرَکت سے انسان دنیا میں آفتوں سے ، مرتے وَقْت بُرے خاتمےسے ، قَبْر ( کے امتحان ) میں فیل ہونے سے ، حشر میں مصیبتوں سےاللہ پاک کے فضل سےامن میں رہتا ہے۔ ( مراٰۃ المناجیح ، ۱ / ۷۹ملخصاً )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارےاسلامی بھائیو ! نمازوں کے معاملے میں غافل ہونا اللہ پاک کی ناراضی ، دوزخ کی حق داری ، گھر والوں اورمال میں بے برکتی کا سبب ہے۔اللہ پاک ہمیں نمازوں کی پابندی کرنے کا حکم دیتے ہوئے پارہ2 سُوْرَۃُ الْبَقَرہ کی آیت نمبر238میں ارشادفرماتاہے :
حٰفِظُوْا عَلَى الصَّلَوٰتِ وَ الصَّلٰوةِ الْوُسْطٰىۗ-وَ قُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِیْنَ(۲۳۸)
تَرْجَمَۂ کنزُالعِرفان : تمام نمازوں کی پابندی کرو