Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

اور مَغْرب کے دَرْمِیان کے گُناہوں کو مُعاف فرمادیتا ہے ، پھر ہوسکتا ہے کہ رات بھر وہ لیٹ کر ہی گُزار دے ، پھر جب اُٹھ کر وُضو کرے اور فَجْر کی نَماز پڑھے تو عِشاء اور فَجْر کے درمیان کے گُناہوں کی بخشش ہوجاتی ہے اوریہی وہ نیکیاں ہیں جو بُرائیوں کو دُور کردیتی ہیں۔  ( الاحادیث المختارۃ ، ۱ / ۴۵۰ ، حدیث : ۳۲۴ملتقطاً )

نمازمیں شفاہے

                             اےعاشقانِ رسول ! جوخوش نصیب پانچوں نمازیں اداکرتے ہیں اللہ    پاک اس کی بَرَکت سے انہیں بیماریوں سے شفاعطافرماتاہے ۔آج ہمارے یہاں ایسی نئی نئی بیماریاں ظاہر ہورہی ہیں ، جن کا آج سے پہلے نام تک نہ سنا تھا ، ان کے علاج کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود بھی بیماریاں بڑھتی ہی جاتی ہیں ، اگر ہماللہ  پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے نماز کی پابندی شروع کردیں تو اِنْ شَآءَ اللہ  بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے ، جیساکہ

                             پیارےآقا صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمانِ عالیشان ہے : اِنَّ فِی الصَّلٰوۃِ شِفَاءً یعنی بیشک نماز میں شفا ہے۔ (  ابن ماجہ ، باب الصلاۃ شفاء ، ۴ / ۹۸ ، حدیث : ۳۴۵۸ ) لہٰذا ہمیں چاہئے کہ بیمار ہوں یا تندرست ہرحال میں نہ صرف خود نماز کی پابندی کریں بلکہ اپنے گھر والوں کو بھی نماز کا عادی بنائیں ۔

روزی میں بَرَکت

اےعاشقانِ رسول ! جوخوش نصیب پانچوں نمازیں اداکرتے ہیںاللہ پاک