Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

حاصِل کرتے ہیں۔ پہلے 2 فرامِیْنِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مُلاحَظَہ کیجئے :  ( 1 )  ارشاد فرمایا : جس شخص نے اِیمان کے ساتھ ثواب حاصِل کرنے کی نِیَّت سے اِعتِکاف کیا اُس کے پچھلے تمام گناہ بخش دئیے جائیں گے۔ ( جامع صغیر ، ص۵۱۶ ، حدیث : ۸۴۸۰ )   ( 2 )  ارشاد فرمایا : جس نے رَمَضانُ المبارَک میں 10دن اِعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے دو حج اور دو عُمرے کئے۔  ( شعب الایمان ، الرابع والعشرین من شعب الایمان ، ۳ / ۴۲۵ ، حدیث : ۳۹۶۶ ) * رَمَضانُ المبارَک کے آخری عَشَرے کا اِعتکاف سُنّتِ مُؤَکَّدَہ عَلَی الْکِفَایہ ہےیعنی اگر سب چھوڑد یں تو سب سے مُطالَبہ ہو گا اور شہر میں ایک نے کر لیا تو سب بَرِیُ الذِّمَّہ ہو جائیں گے۔ ( فیضانِ رمضان ، ص ۲۳۵ )

( اعلان )

اعتکاف کی بقیہ سنّتیں اور آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجتماع

میں پڑھےجانے والے   6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ