Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

بہاریں آجاتی ہیں۔ اے عاشقانِ رسول ہم نمازیں تو پڑھتے ہیں مگر کیا ہمیں نماز درست پڑھنا آتی ہے ؟ کیا ہمیں نماز کی اہمیت کا اندازہ ہے ؟ آئیے ! آج کے اس  ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں ہم نماز کی اَہَمِّیَّت وفضیلت ، نمازپڑھنے کے فائدے اور نماز نہ پڑھنے کے نقصانات کے بارے میں سُنتے ہیں ، چنانچہ

قبرمیں آگ کے شعلے

شیخِ طریقت ، امیرِاَہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ” کفن چوروں کے انکشافات “ کے صفحہ نمبر20پر ایک عبرت ناک واقعہ نقل فرماتے ہیں : ایک شخص کی بہن فوت ہوگئی ۔ جب وہ اسے دَفن کر کے لوٹا تو یاد آیا کہ رقم کی تھیلی قَبْر میں گرگئی ہے چُنانچِہ وہ اپنی بہن کی قَبْر پرآیا اور قبرکو کھودا تاکہ تھیلی نکال لے ۔ اُس نے دیکھا کہ بہن کی قَبْر میں آگ کے شُعلے بھڑک رہے ہیں ، چُنانچِہ اس نے جس طرح بھی ہوسکا قَبْر پر مٹّی ڈالی اورغم کی حالت میں روتا ہوا ماں کے پاس آیا اور پوچھا : پیاری امّی جان ! میری بہن کے اعمال کیسے تھے ؟ وہ بولی : بیٹا کیوں پوچھتے ہو ؟ عرض کی : میں نے اپنی بہن کی قَبْر میں آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھے ہیں ۔یہ سُن کر ماں رونے لگی او رکہا : افسوس ! تیری بہن نَماز میں سُستی کیا کرتی تھی اورنَماز کے اوقات گزار کر ( یعنی نماز قضا کر کے ) پڑھا کرتی تھی۔  ( مُکاشَفَۃُ الْقُلو ب ، ص۱۸۹ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ !                                 صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو ! بیان کردہ عبرت ناک حکایت سے