Book Name:Namaz Ki Ahmiyat
حضرت ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا سے رِوایت ہے ، سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فرشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ( [1] )
(2)گویا شبِ قدر حاصل کرلی
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شبِ قدر حاصل کرلی۔ ( [2] )
لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم
( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگارہے۔ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 23 مارچ 2023
( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ
اعتکاف کی بقیہ سُنّتیں اور آداب
* نَفْلی اِعتکاف کے لئے نہ روزہ شرط ہے نہ کوئی وَقْت کی قیدجب بھی مسجد میں داخل ہوں اِعتکاف کی نِیَّت کرلیجئے۔ ( فیضانِ رمضان ، ص ۲۳۵ملخصاً ) * رَمَضانُ المبارَک میں اِعتکاف کرنے کا سب سے بڑا مَقْصَد شبِ قَدْر کی تلاش ہے۔ ( فیضانِ رمضان ، ص ۲۳۲ ) * سب سے افضل مسجد حرم شریف میں اِعتکاف ہےپھر مسجدِ نَبَوِی میں پھر مسجدِ اَقصیٰ ( یعنی بَیْتُ الْمَقْدِس ) میں پھر اُس میں جہاں بڑی جماعت ہوتی ہو۔ ( فیضانِ رمضان ، ص۲۴۰ )