Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

دوسروں کو بھی اس پر عَمَل کی ترغیب دلاتے ہیں۔

جن خوش نصیبوں کو امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کے ساتھ کھانا کھانے کی سَعَادت ملی ہو ، وہ جانتے ہوں گے کہ امیرِ اہلسنت کھانے سے پہلے ایک اچھی نیت کرواتے ہیں : اِتِّبَاعِ سُنّت کی نیت سے پہلا لقمہ سیدھے  ( یعنی Right Sideکے )  دانتوں سے چباؤں گا۔

اللہ ! اللہ ! عوام میں شاید ہی کسی کو معلوم ہو گا کہ یہ بھی ایک سُنّت ہے مگر قربان جائیے ! امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کے عشقِ رسول پر... ! !  ذرا غور تو فرمائیے ! کھانا کھاتے وقت بیٹھنا کیسے ہے ؟ لقمہ کیسے توڑنا ہے ؟ یہاں تک کہ کھانے کا پہلا لقمہ کس طرف کے دانتوں سے چبانا ہے ؟ جو امیرِ اہلسنت اس معاملے میں بھی سُنّت کی پیروی فرماتے ہیں ، وہ دیگر عبادات و ریاضات وغیرہ کے معاملے میں کس حد تک اپنے محبوب آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اِتِّباع کرتے ہوں گے۔

یہ ہے صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان کے مزاجِ عشق کا وہ فیضان جو اللہ پاک نے امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کو نصیب فرمایا ہے۔

عِطْرِ سُنّت بانٹتا ہے اے مرے عطّار تُو           اَہْلِ سُنّت کے لئے ہے صاحِبِ شاہکار تُو

ساری دُنیا کے کناروں سے صدا آنے لگی     بن چکا ہے عاشقوں کا قافلہ سالار تُو

تُو جہاں کے عاشقوں کے دِل کی دھڑکن بن گیا  عِطْرِ سُنّت بانٹتا ہے اے مرے عطّار تُو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

صحابہ  کرام اور شوقِ رسول

پیارے اسلامی بھائیو ! صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان کے مزاجِ عشقِ رسول میں ایک یہ