Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

محبوب آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔

یہ صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کا مزاجِ عشقِ رسول ہے۔اس سے پتا چلتا ہے کہ عشقِ رسول صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کی طبیعتوں کا حِصّہ بن چکا تھا اور یہ خوش بخت حضرات فَنَافِی الرَّسُول کے بلند درجے پر فائز ہو چکے تھے۔

امیر ِاہلسنت اور کیفیتِ جذب

اب امیر ِاہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کے عشقِ رسول کی کیفیت دیکھئے ! الحمد للہ ! امیر ِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کو بھی صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کے مزاجِ عشق کا فیضان نصیب ہوا ہے ، آپ کو بھی دیکھا گیا ہے کہ آپ جب روایات میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی کیفیات کو پڑھتے ہیں تو آپ  پر بھی وہی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔

1441 سن ہجری کی بات ہے ، ربیع الاَوَّل کا مہینا تھا ، ربیع الاَوَّل میں امیرِ اہلسنت  12 وِیں شریف کی نسبت سے 12 مدنی مذاکرے فرماتے ہیں ، اس سال مدنی مذاکرے سے پہلے امیرِ اہلسنت مختصر بیان بھی فرماتے تھے ، آپ کے یہ بیانات تحریری صُورت میں شانِ مصطفےٰ پر 12 بیانات  کے نام سے مکتبۃ المدینہ سے مل سکتے ہیں۔

ان مدنی مذاکروں میں امیرِ اہلسنت نے ایک دِن والدینِ مصطفےٰ  کی سیرت کے حوالے سے بیان کیا ، اس میں والدینِ مصطفےٰ  ( حضرت عبد اللہ و حضرت آمنہ  رَضِیَ اللہ عنہما )  کی شان و عظمت کا بیان ہوا ، اسی دوران آپ نے ایک واقعہ بیان کیا ، جس کا مضمون کچھ یُوں تھا؛ پیارے آقا ، مکی مدنی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی عمر مبارک 5 یا 6 سال تھی ، حضرت آمنہ  رَضِیَ اللہ عنہا آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو ساتھ لے کر مدینہ منورہ تشریف لائیں ، یہاں سے