Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

صحابہ  کرام کی آقا کریم کے ساتھ وابستگی

پیارے اسلامی بھائیو ! صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان کے مزاجِ عشقِ رسول کا ایک اور پہلو سنیئے ! صحابۂ کرام علیہم ُالرِّضْوَان  کا یہ بھی بہت نِرالا ، بہت پیارا انداز تھا کہ یہ حضرات اپنی خوشی غمی میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کوشریک کیا کرتے تھے ، ان کے لئے کوئی خوشی اس وقت تک خوشی ہوتی ہی نہیں تھی ، جب تک رسولِ خُدا ، احمدِ مجتبیٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اس میں شریک نہ ہو جاتے۔  * حضرت بی بی اُمِّ سلیم  رَضِیَ اللہ عنہا صحابیہ ہیں ، مشہور صحابئ رسول حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ کی والدہ محترمہ ہیں ، حضرت اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ کے چھوٹے بھائی حضرت عبد اللہ کی جب وِلادت ہوئی ، حالانکہ ان کی ولادت رات کو ہوئی تھی مگر حضرت اُمِّ سلیم  رَضِیَ اللہ عنہا کے عشق کے قربان... ! ! انہوں نے سب گھر والوں کو کہہ دیا کہ کوئی بھی میرے ننھے بیٹے کو کچھ نہ کھلائے ، اسے گھٹی بھی محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دیں گے ، چنانچہ صبح تک ننھے بچے کو کچھ نہ کھلایا گیا ، جب صبح ہوئی ، تب اس نومولود کو بارگاہِ رسالت میں پیش کیا گیا ( [1] )  آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے انہیں کھجور کھلائی اور ان کا نام عبد اللہ رکھا۔ ( [2] )  

ایسے اور بہت سارے واقعات ہیں ، صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کو وہ خوشی پھیکی معلوم ہوتی تھی ، جس خوشی میں محبوبِ خُدا ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  شریک نہیں ہوتے تھے۔ اسی طرح غم کی کیفیات میں صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کا مزاج تھا کہ دامنِ مصطفےٰ میں


 

 



[1]...بخاری ، کتاب اللباس ، باب الخمیصۃ السوداء ، صفحہ : 1467 ، حدیث : 5824۔

[2]...مسلم ، کتاب فضائل الصحابہ ، باب فضائل ابی طلحۃ الانصاری ، صفحہ : 957 ، حدیث : 2144 ملتقطًا۔