Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی رہتی تھی اور جب غم کی کیفیت ہوتی تب بھی یہ حضراتِ ذی وقار غمگسار نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دامنِ کرم ہی میں پناہ ڈھونڈاکرتے تھے۔

امیرِ اہلسنت کی آقا کریم کے ساتھ وابستگی

اب اس تناظُر میں امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کے عشقِ رسول کی کیفیات دیکھئے ! اس معاملے میں بھی آپ کو صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کا خوب فیضان نصیب ہے۔

آپ کو ایک حیران کُن بات بتاؤں ، شاید آپ نے کسی اورکے متعلق ایسی بات نہ سُنی ہو۔امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کی شادِی کا موقع تھا ، آپ نے اپنی شادِی کا سب سے پہلا دعوت نامہ جانتے ہیں کس کو بھیجا تھا ؟ مدینہ منورہ کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی تھے ، امیر اہلسنت نے اپنی شادی کا پہلا دعوت نامہ انہیں بھجوایا ، یہ دعوت نامہ ان کے نام کا نہیں تھا بلکہ یہ دعوت نامہ مکی مدنی آقا ، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے لئے تھا ، امیر اہلسنت نے مدینہ پاک کے رہنے والے اسلامی بھائی کو بھجوایا ، انہوں نے امیر اہلسنت کی طرف سے سنہریوں جالیوں کے سامنے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بلند بارگاہ میں پیش کر دیا۔  ( [1] )

اللہ اکبر ! کیسا مزاجِ عشق ہے۔ امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ خود فرماتے ہیں : نکاح کے وقت یہ سوچ مجھ پر عجیب کیفیت طاری کر رہی تھی کہ میں نے بارگاہِ رسالت میں دعوت عرض کی ہے ، دیکھئے ! اب آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کب کرم فرماتے ہیں اور کب تشریف لاتے ہیں۔اس منفرد اندازِ فِکْر کی برکت سے شادی کی تقریب  ( جو عموماً لوگوں کو


 

 



[1]...سنتِ نکاح ، قسط : 3 ، صفحہ : 20-21 خلاصۃً۔