Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی مذاکرہ

اے عاشقانِ رسول ! دِل میں عشق مدینہ بڑھانے ، یادِ مدینہ ، ذِکْرِ مدینہ کرنے ، گُنَاہوں اور فضولیات سے بچنے ، اچھی ، بامقصد ، سنتوں بھری اور نیکیوں والی زندگی گزارنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خوب حِصَّہ لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دُنیا اور آخرت کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی مذاکرہ بھی ہے۔ امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ ہر ہفتے کو نمازِ عشا  کے بعد مدنی چینل پر لائیو سوال جواب کا سلسلہ فرماتے ہیں۔الحمدللہ ! مدنی مذاکرہ بھی دِل میں عشقِ رسول بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے ، آپ بھی پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرے میں ضرور شرکت کیا کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! اس کی خوب برکتیں نصیب ہوں گی۔

خواب میں 9 بار دیدارِ مصطفےٰ

پاکستان کی ایک اسلامی بہن نے امیرِاہلِ سنت کے نام لیٹر بھیجا جس میں لکھا تھا کہ وہ پہلےپہل بدمذہبیت پر ایسی جمی ہوئی تھیں کہ کوئی اِنہیں ہِلا بھی نہیں سکتا تھا ، وہ پیری مُریدی کے بھی سخت خِلاف تھیں ، اُن کے ذِہن میں مختلف سوالات و اعتراضات تھے ، گھر میں مدنی چینل دیکھتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت کےمدنی مذاکروں اور بیانات میں اُن کو اپنے اعتراضات اور سوالات کے جوابات ملنے لگ گئے ، اُن کو ایسا لگتا تھا کہ امیرِ اہلِ سنت  اُن کے ہر سوال کو جانتے ہیں ، اُن کا کہنا ہے : جو سوال اُن کے ذہن میں پیدا ہوتا ، امیر ِاہلِ سنت کچھ ہی دِنوں میں مدنی چینل پر اُس کا جواب اِرشاد فرما دیتے ، نتیجۃً مدنی چینل دیکھنا اُن کا معمول بَن گیا