Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

رُکاوٹیں بھی کھڑی ہوئیں ، بعض نادانوں نے نیکی کی دعوت کے اس دینی کام کو مَعَاذَ اللہ ! روکنے کی بھی کوششیں کیں مگر آپ رُکے نہیں بلکہ اللہ پاک کی رحمت پر نظریں جمائے آگے سے آگے بڑھتے چلے گئے * آپ دُور دراز کا سَفَر کرتے * ایک ہی دِن میں کئی کئی بیانات کرتے * مَسْجِد مَسْجِد ، گاؤں گاؤں ، شہر شہر تشریف لے جاتے * لوگوں کو نیکی کی دعوت دیتے * کہیں مَیّت ہو جاتی تو مسلمانوں کی غم خواری ، دِل جُوئی  اور خیر خواہی کے جذبے کے تحت اپنے ہاتھوں سے میت کو غسل دیتے ، کفن پہناتے ، نمازِ جنازہ پڑھاتے * غمی اور خوشی کے مواقع پر مسلمانوں کی ایسی دل جُوئی فرماتے کہ وہ بھی نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے آپ کے شریکِ سَفَر بَن جاتے۔ 

یُوں آپ استقامت کے ساتھ نیکی کی دعوت دیتے گئے ، آپ کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں * جو بے نَمازی تھے نَمازی بنے بلکہ مسجدوں کے امام بن گئے * بدنگاہی کرنے والے حیادار بنے * ماں باپ کو ستانے والے بااَدب ہو گئے * چور اور ڈاکو آئے ، تائِب ہوئے ، چوری ، ڈکیتی چھوڑ کر مُعَاشَرے کے شریف انسان بن گئے * حَسَد کی آگ میں جلنے والے شکر گزار اور خیر خواہ ہو گئے * فلموں اور گانوں کے شوقین نعتِ مصطفےٰ پڑھنے سننے والے بن گئے * دُنیا کے گندے گناہوں بھرے عشق کے متوالے ، پیارے مصطفےٰ ، مکی مدنی آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زُلفوں کے دیوانے ہو گئے * مال و دولت کے پیچھے بھاگنے والے رضائے اِلٰہی کے طلب گار ہو گئے * شرابی آئے ، توبہ کر کے پاکیزہ انسان بنے * غافِل آئے ، عبادت گزار بن گئے * بھٹکے ہوؤں کو سیدھا راستہ مل گیا * ہزاروں کافِروں کو اسلام کی نعمت نصیب ہوئی۔یُوں ایک ایک دو دو آتے گئے ، نیکی کی دعوت کے اس سفر میں آپ کے ساتھ ملتے گئے ، کارواں بنتا چلا گیا اور  الحمد للہ ! نیکی کی