Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

تمہارے پسندیدہ مکانات تمہیں اللہ اور اس کے رسول اور اس کی راہ میں جہاد کرنے سے زیاد ہ محبوب ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا حکم لائے اور اللہ نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔

یہاں دیکھئے ! انسان فطری طور پر اپنے والدین ، اپنی اَوْلاد ، بھائی ، بہن ، خاندان اور مال وغیرہ سے محبّت کرتا ہے مگر اس آیتِ کریمہ میں اللہ پاک  نے صاف فرما دیا کہ اگر تمہارے دِل میں ان سب چیزوں کی محبّت میری اور میرے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی محبّت سے بڑھ جائے تو تم گویا خطرے کی حد میں داخِل ہو چکے ہو اور بہت جلد تمہیں میرا غضب اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

اللہ اکبر ! پیارے اسلامی بھائیو ! اس سے پتا چلتا ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت کرنا ایک مؤمن کے لئے نہ صِرْف فرض ہے بلکہ دُنیا کے کسی بھی دُوسرے رشتے ، کسی بھی قیمتی ساز و سامان وغیرہ کی محبّت سے مُقَدَّم بھی ہے۔

مُحَمَّدکی محبت دین حق کی شرط اول ہے                      اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے

مُحَمَّد کی محبت ہے سند آزاد ہونے کی                         خدا کے دامنِ توحید میں آباد ہونے کی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

امیرِ اہلسنت کا عشقِ رسول

پیارے اسلامی بھائیو ! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ جس طرح دیگر اعلیٰ اَوْصاف و کمالات میں اپنی مِثَال آپ ہیں ، ایسے ہی عشقِ  رسول کے معاملے میں بھی آج