Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Rasool

کا عشق رکھتے تھے ، اس کا بنیادی نتیجہ یہ تھا کہ صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  آنکھیں بند کر کے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیروی کرتے چلے جاتے تھے۔ * اپنے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اداؤں کو بغور دیکھنا ، انہیں اپنانا * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اٹھتے کیسے ہیں ؟ * بیٹھتے کیسے ہیں ؟ * کھاتے کیسے ہیں ؟ * پیتے کیسے ہیں ؟ * چلتے کیسے ہیں ؟ * سوتے کیسے ہیں ؟ غرض عِبَادات سے لے کر مبارک عادات تک اور عادات سے لے کر مبارک مزاج تک ، ہر چیز کو بغور دیکھنا اور اس پر عمل کی بھر پُور کوشش کرنا  یہ صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کے مزاجِ عشق کا حِصّہ تھا۔ 

ایک مرتبہ ایک صحابی رَضِیَ اللہ عنہ نے رنگین چادر اوڑھ رکھی تھی  ( شاید ایسے رنگ سے رنگین تھی ، جس کا پہننا مرد کو جائز نہیں )    تو پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے انہیں دیکھ کر فرمایا : یہ کیا ہے ؟ بس آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا اتنا فرمانے ہی کی دیر تھی ، وہ صحابی سمجھ گئے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے چادر کو ناپسند فرمایا ہے ، فوراً گھر آئے اور اس چادر کو اپنے سے دُور کر دیا۔ ( [1] )  

اسی طرح صحابۂ کرام  علیہم ُالرِّضْوَان  کی سیرت پڑھیں ایک سے ایک ایسے حیران کُن واقعات ہیں ، عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ یہ پاکیزہ لوگ کیسے کیسے اپنے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اِتِّباع کیا کرتے تھے۔ 

امیرِ اہلسنت اور اتباعِ رسول

اب اس تناظُر میں امیرِ اہلسنت دَامَت برکاتہم العالیہ کی پاکیزہ سیرت کو دیکھئے ! آج کے


 

 



[1]...ابو داؤد ، کتاب اللباس ، باب فی الحمرۃ ، صفحہ : 640 ، حدیث : 4068خلاصۃً۔