Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Madina

تبلیغ کرتا ہو اور بدعت سے روکتا ہو ، اس مبلغِ سُنَّت کو دیکھنا عبادت ہے۔ ( [1] )   

پیارے اسلامی بھائیو ! موجودہ دَور فتنوں سے بھرپُور ہے ، آئے روز نئے نئے فتنے سَر اُٹھاتے ہی رہتے ہیں لیکن اللہ پاک کا فضل ہے کہ اُس نے اپنے محبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کی اُمَّت کو کبھی بےیار و مددگار نہیں چھوڑا ، ہر دَور میں عُلَمائے کرام ، اولیائے عظام سُنّتوں کی تبلیغ کرتے اور فتنوں کا سَر کچلتے آئے ہیں۔

آج کے اس پُر فِتَن دَور میں بھی بہت سارے عاشقانِ رسول عُلَما ہیں  جو سُنّتوں کی تبلیغ میں مَصْرُوف ہیں ،  انہی عاشقانِ رسول عُلَما کی فہرست پر نگاہ ڈالیں تو سب سے اَوَّل ایک خوب صُورت پیارا پیارا چہرہ ذہن میں آئے گا ، اُن ہستی کا چہرہ جنہوں نے آج کے فتنوں سے بھرپُور دور میں دُنیا بھر میں سُنّتوں کا پیغام عام کیا ،  لاکھوں لاکھ لوگوں کو سُنّتوں کی چلتی پھرتی تصویر بنا دیا ، لاکھوں نوجوانوں کو داڑھیاں رکھوائیں ، لاکھوں کے سروں پر عمامے شریف کا تاج سجوا دیا ، جن کی نیکی کی دعوت کی برکت سے کروڑوں گنہگاروں نے توبہ کی ، لاکھوں نمازی بنے اور ہزاروں کافِر کلمہ پڑھ کر ایمان کے نُور سے مالا مال ہو گئے۔

یہ باوقار ہستی کون ہیں ؟ کروڑوں دِلوں کی دھڑکن ، کروڑوں آنکھوں کا نُور ، عالِمِ باعَمَل ، نمونۂ صالحین ، مبلغِ اسلام ، رہبرِ مِلّت ، مَاحِیِ بِدْعَت  ( یعنی بدعتوں کو مٹانے والے ) ، حامِیِ سُنَّت  ( یعنی سُنتوں کو عام کرنے والے ) ، پِیرِ طریقت ، رہبرِ شریعت ، عاشِقِ ماہِ رسالت ، مُحِبِّ صحابہ و اَہْلِ بیت ، مُحِبِّ اَوْلیائے اُمَّت ، عاشِقِ اعلیٰ حضرت ، امیر اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ، ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ ۔


 

 



[1]...الابانۃ ، جلد : 1 ، صفحہ : 343 ۔