Book Name:Ameer e Ahl e Sunnat Ka Ishq e Madina

زمانہ جانتا ہے کہ آج کے دَور میں جتنے بڑے پیمانے پر قرآن و سُنّت کی خِدْمت آپ نے کی ہے اور کر رہے ہیں ، ایسی خِدْمت اس دَور میں شاید کسی  نے نہیں کی ہو گی۔

اب ذرا غور فرمائیے ! صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : سُنّت کی طرف بُلانے اور بدعتوں سے روکنے والے سُنِّی  صحیح العقیدہ کو دیکھنا عِبَادت ہے۔ ادھر آج کے دَور میں ہم نظر دوڑاتے ہیں تو اس دور میں سُنّتوں کی خِدْمت کرنے والوں کی فہرست میں سب سے اَوَّل شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  کی پاک ذات دکھائی دیتی ہے ، معلوم ہوا آج کے دور میں امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  وہ ہستی ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق آپ کے مبارک چہرے کا دیدار کرنا  عبادت ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                             صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  کا مختصر تعارف

 * شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت ، بانئ دعوتِ اسلامی حضرت علَّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  کی وِلادتِ باسَعَادت 26 رمضان المبارک 1369 ھ بمطابق 12 جولائی ، 1950ء  بروز بدھ پاکستان کے مشہور شہر کراچی میں مغرب سے کچھ دیر پہلے ہوئی  * آپ کی کنیت : ابوبلال اور تخلص  ( یعنی شعروں میں اَصْل نام کی جگہ استعمال ہونے والا نام ) : عطّار ہے  * امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ  بچپن ہی سے بہت سادہ طبیعت کے مالِک ہیں ، آپ کے اَہْلِ محلہ جو بچپن سے آپ کو جانتے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ  بچپن میں بھی اگر کوئی آپ کو ڈانٹ دیتا یا مارتا تو جواباً انتقامی کاروائی نہ کرتے بلکہ خاموشی