Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

ہے * قرآنِ کریم اللہ پاک کی مضبوط رَسِّی ہے * قرآنِ کریم نجات ہے * قرآنِ کریم شفاعت فرمانے والا ہے اور نازِل کیوں ہوا ؟ دِلوں میں خوفِ خُدا بڑھانے کے لئے ، لہٰذا معلوم ہوا کہ اگر ہم اپنے دِل میں اللہ پاک کا ، روزِ قیامت اس کی بارگاہ میں حاضری کا خوف بڑھا لیں تو اس کی برکت سے ہمیں عروج بھی ملے گا ، ترقی بھی ملے گی ، دُنیا و آخرت میں نجات بھی نصیب ہو گی ، حکمت بھی نصیب ہو گی اور اللہ پاک نے چاہا تو روزِ قیامت ہم شفاعت کے حق دار بھی بن جائیں گے۔

عبادت میں ، ریاضت میں ، تلاوت میں لگا دے دل !

مہِ رمضان کے صدقے میں فرما دے کرم مَولا !

قیامت کا ہوش رُبا منظر

اے عاشقانِ رسول ! کاش ! ہمیں بھی خوفِ خُدا کی دولت نصیب ہو جائے۔ورنہ یاد رکھئے ! ہم قیامت سے ڈریں یا نہ ڈریں ، قیامت تو آئے گی ہی آئے گی ، یہ دُنیا کی زندگی اور کتنے دِن ہے... ! !  کتنا عرصہ ہم دُنیا میں رہ پائیں گے * آہ ! جلد بہت جلد وہ وقت آنے والا ہے جب حضرت مَلَکُ الْمَوت  علیہ السّلام  تشریف لائیں گے ، ہمارےاَہْلِ خانہ ، عزیز رشتے دار وغیرہ سب کھڑے دیکھتے رہ جائیں گے اور وہ ہمارے جسم سے رُوح نکال کر لے جائیں گے * آہ ! پھر ہمیں جلد ہی غسل دے کر کفن پہنا دیا جائے گا * میت قبر میں اتار دی جائے گی * آہ ! وہ گھپ اندھیری قبر ، تنگ مکان... ! !  نہ جانے کتنا عرصہ اس میں رہنا ہو گا * پھر قیامت قائِم ہو گی ، آہ ! صد کروڑ آہ ! وہ دِن کتنا ہولناک دِن ہو گا ، جب حضرت اسرافیل  علیہ السّلام  صُور پھونکیں گے ، صُور کی ہولناک آواز سُن کر سب مُردَے قبروں سے