Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

ذرا غور فرمائیے ! پیارے آقا ، رسولِ خدا ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کُفّار کو نیکی کی دعوت دی اور کیا فرمایا : خود کو جہنّم سے بچاؤ... ! !  ابتدا ہی میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دِلوں میں خوفِ خُدا ڈالا اور یہی خوفِ خُدا تھا ، جو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے لوگوں کے دِلوں میں پیدا کر کے زمانۂ جاہلیت کے بگڑے ہوئے مُعَاشرے کو ایسا مِثَالی مُعَاشرہ بنا دیا کہ ایسے مُعَاشرے کی مِثَال دُنیا میں کہیں نہیں ملتی ، یہی وہ مِثَالی مُعَاشرہ ہے جو قیامت تک آنے والے تمام معاشروں کے لئے بہترین نمونہ ہے۔ مَعْلُوم ہوا مُعَاشَرے کو سُدھارنے کے لئے ، مُعَاشَرے کو مِثَالِی مُعَاشَرہ بنانے کے لئے خوفِ خُدا اہم ترین بنیاد ہے۔

معاشرے میں بُرائیوں کا ایک اہم سبب

اے عاشقانِ رسول ! یہ واقعی حقیقت ہے کہ جیسا اللہ پاک سے ڈرنے کا حق ہے ، اگر ہمیں واقعی ایسا خوفِ خُدا نصیب ہو جائے تو یقین کیجئے ! ہمارا معاشرہ واقعی مِثَالی معاشرہ بَن جائے ، ہمارے مُعَاشرے سے تمام برائیاں ختم ہو جائیں ، گُنَاہوں کے اَڈَّے وِیران ہو جائیں اور پُورا مُعَاشَرہ دُنیا میں جنّت کی تصویر بن جائے۔

اگرچہ گُنَاہوں اور جرائِم کے اور بہت سارے اسباب ہیں ، ان میں ایک بہت اَہَم اور بنیادی سبب خوفِ خُدا کی کمی بھی ہے : * شراب کیوں پی جاتی ہے ؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے * آدمی بدکاری کی طرف کیوں بڑھتا ہے ، خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے * سُود کیوں کھاتے ہیں ، خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے * چوریاں کیوں ہوتی ہیں ؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے * ڈکیتیاں کیوں ہوتی ہیں ؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے * ناحق قتل کیوں ہوتے ہیں ؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے * جُوئے کے اڈّے کیوں چلتے ہیں ؟ خوفِ خُدا کی کمی کی وجہ سے * دوسروں