Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

میں اتارا۔

تفسیر صراط الجنان میں ہے : * قرآن کریم کے نازل ہونے کی ابتدا رمضان میں ہوئی۔ ( [1] )  * مکمل قرآن کریم رمضانُ الْمُبَارَک کی شب قدر میں لوح محفوظ سے آسمانِ دنیا کی طرف اتارا گیا اور بیتُ الْعِزَّت میں رہا۔ ( [2] )  * یہاں سے وقتاً فَوقتاً حکمت کے مطابق جتنا جتنا اللہ پاک کو منظور ہوا جبریلِ امین  علیہ السّلام  لاتے رہے اوریہ نزول 23 سال کے عرصہ میں پورا ہوا۔ ( [3] )

نزولِ قرآن کا ایک مقصد

اے عاشقانِ رسول ! شبِ قدر چونکہ نزولِ قرآن کی رات ہے ، اس مناسبت سے آئیے ! پارہ : 25 ، سُورۂ شُوریٰ کی ایک آیتِ کریمہ سنتے ہیں ، جس میں نزولِ قرآن کی ایک حکمت بیان ہوئی ہے۔

سُورۂ شُوریٰ 25 وِیں پارے کی ایک مختصر سُورت ہے ، اس میں 5 رکوع اور صِرْف 53 آیات ہیں ، اس مبارک سورت کی آیت 38 میں مسلمانوں کا ایک پیارا وصف بیان ہوا کہ مسلمان اپنے کام باہمی مشورے سے کرتے ہیں ، اس مناسبت سے اس مبارک سورت کا نام سُورۂ شُوریٰ رکھا گیا۔سُورۂ شُوریٰ کی آیت نمبر 7 میں اللہ پاک نے ارشاد فرمایا :

وَ كَذٰلِكَ اَوْحَیْنَاۤ اِلَیْكَ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّتُنْذِرَ اُمَّ الْقُرٰى وَ مَنْ حَوْلَهَا وَ تُنْذِرَ یَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَیْبَ فِیْهِؕ-فَرِیْقٌ فِی الْجَنَّةِ وَ فَرِیْقٌ فِی السَّعِیْرِ(۷)   ( پارہ : 25 ، سورۂ شوریٰ : 7 )

ترجمہ کَنْزُ الایمان : اور یونہی ہم نے تمہاری طرف عربی قرآن وحی بھیجا کہ تم ڈراؤ سب شہروں


 

 



[1]...تفسیرِ کبیر ، پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ ، زیرِ آیت : 185 ، جلد : 2 ، صفحہ : 252 ۔

[2]...تفسیرِ خازن ، پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ ، زیرِ آیت : 185 ، جلد : 1 ، صفحہ : 112۔

[3]...تفسیر صراط الجنان ، پارہ : 2 ، سورۂ بقرہ ، زیرِ آیت : 185 ، جلد : 1 ، صفحہ : 295۔