Book Name:Nazool e Quran Ka Aik Maqsid

میں کچھ شک نہیں ۔

جمع ہونے کے دِن ، وہ دِن جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے ، یہ کونسا دِن ہے ؟ قیامت کا دِن ؛وہ دِن جس میں سب اگلوں پچھلوں کو جمع کر لیا جائے گا ، سب آسمانوں اور زمین والے اس دِن اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہو جائیں گے۔

اے عاشقانِ رسول ! معلوم ہوا؛نزولِ قرآن کے عظیم الشّان مقاصِد میں سے ایک اَہَم اور بنیادی مقصد یہ بھی ہے کہ اس مبارک کتاب کے ذریعے لوگوں کے دِلوں میں قیامت کا خوف پیدا کیا جائے۔

تلاوتِ قرآن کی چند برکات

اے عاشقانِ رسول ! اب یہاں ہمارے لئے سیکھنے کی بہت اہم بات ہے ، اَوَّل تو ہم یہ غور کریں کہ ہم تِلاوت کرتے ہیں کہ نہیں کرتے ، شبِ قدر میں قرآنِ کریم نازِل ہوا تو یہ یقیناً ہمارے ہی لئے نازِل ہوا ہے ، ہماری ہدایت کے لئے اللہ پاک نے یہ پاکیزہ کلام اُتارا ہے ، یہ ہمارے نام ہمارے پیارے رَبّ کا پاکیزہ پیغام ہے ، اگر ہم قرآنِ کریم کی تِلاوت نہیں کرتے تو یہ ہماری بہت بڑی کمزوری ہے ، یہ نقص ہے ، ہمیں چاہئے کہ ہم روزانہ قرآنِ کریم کی تلاوت کریں ، جتنی کر سکتے ہیں ، اتنی کریں ، ایک رکوع ، 2 رکوع ، ایک پارہ ، 2 پارے ، 4 پارے ، جتنی ہم کر سکیں ، اتنی کریں روزانہ کریں ، تِلاوتِ قرآن کے بہت فضائِل ہیں : * قرآنِ کریم کی تلاوت افضل ترین عبادت ہے * قرآنِ کریم کی تلاوت سے اللہ پاک کا قرب ملتا ہے * قرآنِ کریم کی تلاوت سے دِل روشن ہوتا ہے * تلاوتِ قرآن کی برکت سے کردار نکھرتا ہے * تلاوتِ قرآن کی برکت سے پریشانیاں دور ہوتی ہیں * رنج