Book Name:Fikr e Akhirat

ہے۔ * ہماری ہر سانس ہمیں موت کے قریب  کر رہی ہے ، * ہماری ہر سانس ہمیں دُنْیَوی زندگی کے اختتام کی طرف لے جا رہی ہے ، * ہماری ہر سانس ہمیں قَبْر کے گڑھے کے قریب کرتی جارہی ہے۔ * ہماری ہر سانس ہمیں  موت کے فرشتے سے ملانے کی طرف لے جا رہی ہے ، * ہماری ہر سانس ہمیں آخرت کی تیاری کا ذہن دے رہی ہے ، * ہماری ہر سانس ہمیں راہِ آخرت سے ملانے کا وسیلہ بن رہی ہے۔جیسے ہی یہ  سانسوں کی مالا ٹوٹی  ہمارا سلسلۂ عمل بھی رک جائے گا ، پھر افسوس کے علاوہ کچھ ہاتھ نہ آئے گا ، اتنی بھی مہلت نہ دی جائے گی کہ ایک مرتبہ ’’سُبْحٰنَ اللہ ‘‘  کہہ کر اپنی نیکیوں میں ہی اضافہ کرلیں۔اسی لیے دنیا میں ملی اس زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے نیکیاں کما لیجئے اور آخرت کو بہتر سے بہتر  بنانے کی کوشش میں لگ جائیے۔

چاند رات کے مَدَنی قافلوں کی ترغیب

پیارے پیارےاسلامی بھائیو ! رَمَضانُ المبارَک کا مہینا اب چند دنوں کا مہمان رہ گیا ہے اور عنقریب ہم سے رخصت ہونے والا ہے ۔پھر اِنْ شَآءَ اللہ عیدِ سعید کی آمد آمد ہوگی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہر سال اعتکاف کی سعادت پانے والے خوش قسمت اسلامی بھائی اور دیگر عاشقانِ رسول کثیر تعداد میں ” اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش  “ کے مقدس جذبے سے سرشار ہوکر چاند رات کو مَدَنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں ، لہٰذا آپ بھی ہمّت کیجئے اور چاند رات  کو سفر کرنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول کے ساتھ مَدَنی قافلوں کے لئے ابھی سے نِیَّت کرلیجئے ، اپنے ذمّہ داران سے رابطہ کیجئے اور  مَدَنی قافلے کے لئے اپنا نام لکھوادیجئے بلکہ ممکن ہو تو ہاتھوں ہاتھ سفری اخراجات بھی جمع