Book Name:Fikr e Akhirat

کروادیجئے۔ اللہ کریم ہمیں چاند رات کو مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْآمین صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

فیضانِ مَدَنی قافلہ !             جاری رہے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ                     فیضانِ مَدَنی قافلہ !             جاری رہے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ

پیارے پیارےاسلامی بھائیو ! شبِ قدر کے فضائل اوراس رات میں عبادت کرنے والوں کیلئے انعاماتِ باری بہت زیادہ ہیں ، اللہ پاک اس رات  اپنے بندوں پر رحمتِ الٰہی  کی خوب  بارشیں برساتا اور گناہگاروں کی  بخشش و مغفرت  فرماکر انہیں دوزخ سے رہائی بھی عطافرماتاہے ، مگر کچھ بد نصیب ایسے  بھی ہیں جو  اس مقدَّس رات میں بھی بخشش و مغفرت سے محروم  رہتےہیں ، چنانچہ

فرشتے جھنڈے لے کر اُترتے ہیں

حضرت  عبدُاللہ ابنِ عباس رَضِیَ اللہ  عَنْہُما فرماتےہیں ، حضورنبیِّ کریم صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : جب شبِ قدر آتی ہےتواللہ پاککےحکم سےحضرت جبرِیل ( عَلَیْہِ السَّلَام )  ہَرا جھنڈا لئے فرشتوں کی بہت بڑی فوج کےساتھ زمین پر تشریف لاتے ہیں اور اس جھنڈے کو  کعبۂ پاک پر لہرادیتے ہیں ، حضرت جبرِیل ( عَلَیْہِ السَّلَام ) کے سو ( 100 ) بازو ہیں ، جن میں سے دو ( 2 ) بازو صرف اِسی رات کھولتے ہیں ، وہ بازو مشرق ومغرب میں پھیل جاتے ہیں ، پھرحضرت جبرِیل ( عَلَیْہِ السَّلَام )  فرشتوں کوحکم دیتے ہیں کہ جوکوئی مسلمان آج رات قیام ( عبادت ) ، نماز یا اللہ پاک کے ذکر میں مشغول ہے ، اُس سے سلام ومصافحہ کرو